17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں یوم ا ٓئین کی تقریب

Urdu News

نئی دہلی، یوم آئین کے موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تمام   افسران اور عملے کے افراد نے عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی طرف سے پڑھے گئے ابتدائیے میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایک ویبینار بھی منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’درجِ فہرست قبائل کے سلسلے میں آئینی تحفظات‘‘۔ جناب رابیندر گریمیلا، جوائنٹ  سکریٹری (ریٹائرڈ)، لوک سبھا سکریٹیریٹ اہم مقرر تھے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے تمام  افسران اور اس کی تنظیم کے افسران نے بھی ویبینار میں شرکت کی۔ بات چیت کے دوران جناب کے موزس چلائی، سکریٹری، این ای سی نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت تمام محروم علاقوں، معاشرے کے  کمزور/ نظر انداز کیے ہوئے طبقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں ابھرتے ہوئے ترجیحی سیکٹروں کی مخصوص ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P7RS.jpg

اس موقع پر وزارت کے احاطے میں بھارت کے بنیادی حقوق کے بارےمیں پوسٹر، تصویریں اور کتبے وغیرہ لگائے گئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More