نئی دہلی، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے سکریٹری ڈاکٹر اندر جیت سنگھ نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کے توقعاتی اضلاع کے چیف نوڈل افسروں /نوڈل افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ سکریٹری موصوف نے ان اضلاع میں مختلف شعبوں میں متعدد پروگراموں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں شمال مشرقی کونسل (این ای سی) کے سکریٹری جناب رام موئیوا ، نیتی آیوگ کے ، ڈی ڈی جی (جائزہ) جناب راکیش رنجن ، دفاعی پیداوار محکمے کے جوائنٹ سکریٹری اور توقعاتی ضلع اوڈل گوری کے پربھاری افسر جناب وجیند ، محکمہ زرعی امداد باہمی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی مشیر ڈاکٹر وندنا دیویدی ، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجہ کی کمپنیوں کی وزارت ڈیولپمنٹ کمشنر دفتر کے ڈائریکٹر جناب شیریش استھانا اور ایم ڈی او این ای آر نیز این ای سی کے سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران درج ذیل توقعاتی اضلاع کے نوڈل افسروں نے پرزینٹیشن دیئے: بارپیٹا ، بکسا، درانگ، ڈوبری، گول پارہ، ہیلکنڈی اور ہڈل گری (آسام)، نامسائی (اروناچل پردیش) چنڈیل (منی پور) ریبھوئی (میگھالیہ) مامت (میزورم) کیفائر (ناگالینڈ) مغربی سکم (سکم) اور ڈھلائی (تریپورہ)۔ ان کے پرزینٹیشن توقعاتی ضلعی پروگرام کے پانچ موضوعات یعنی صحت ، تعلیم ، زراعت و آبی وسائل، مالی شمولیت ، فروغ ہنر مندی اور بنیادی ڈھانچہ پر مبنی تھے۔
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سبھی توقعاتی اضلاع کے کامن ایشوز چیلنجوں اور جن شعبوں پر زیادہ زور دیئے جانےکی ضرورت ہے ، ان کی نشاندہی کی جائے اور یہ کام نوڈل افسروں کے ذریعہ پیش کئے گئے پرزینٹیشن اور نیتی آیوگ کے اعدادوشمار (ڈاٹا) کے حوالے سے ہے۔ڈی او این ای آر کے سکریٹری نے کہا کہ وزارت توقعاتی اضلاع کے نوڈل افسروں سے حاصل معلومات (ان پٹس) کی بنیاد پر بعد کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف معیارات کے حساب سے مستقل طور پر ان اضلاع میں ہوئی پیش رفت کی نگرانی کریں تاکہ یہ اضلاع اپنی کارکردگی کو بہتر بناسکیں۔ سکریٹری موصوف نے انہیں ہدایت دی کہ وہ لائن وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور ضلع انتطامیہ کے ساتھ تال میل قائم رکھیں تاکہ ان توقعاتی اضلاع کے فروغ سےمتعلق ان کی کوششوں میں تیزی لائی جاسکے۔