17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آسام کے برنی ہاٹ میں گنے اور بانس کی ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا

Uncategorized

نئی دہلی، ،شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج  آسام کے برنی ہاٹ میں گنے اور بانس کی ٹیکنالوجی کے سینٹر  سی بی ٹی سی کے گنے اور بانس کی ٹیکنالوجی کے پارک  اور آفس  حدود کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں  ایسی بہت سی صلاحیتیں ہیں جس کا ابھی تک پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے اور ان میں سے ایک بانس  ہے، کیونکہ اس خطے میں 50 فیصد سے زیادہ بانس کی کاشت ہوتی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حالانکہ شمال مشرق ہندوستان میں بانس کا سب سے بڑا اسٹور ہاؤس ہے اور  یہ بانس کی ایک بڑی مارکیٹ بھی ہے۔ بانس کی اس   مارکیٹ کو ہندوستان بھر میں وسعت دی گئی ہے۔ اب یہ ہم پر ہے کہ  کس طرح اس کا ہم استعمال کریں اور  کس طرح اس کی پیداوار کریں اور  کیسے ہم  مارکیٹ پر قبضہ کرسکتے ہیں اور یہ کس طرح نوجوانوں کے لئے روزی روٹی کا وسیلہ بھی بن سکتی ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے خطے کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں پیدا ہونے والے بانس کا استعمال کریں تاکہ مختلف اشیاء تیار کی جاسکے جو گھر میں ہی ان کے لئے روزی روٹی کا ایک ذریعہ بننے میں مددگار ہوگی۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ان کی وزارت  ہمیشہ ان نوجوانوں کی مدد کرے گی تاکہ  شمال مشرق سے بھی آگے تک بانس کی مارکیٹ کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔

بانس کی صنعت  کے فائدوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہماری پیداوار کے لئے خریداروں کی کوئی  کمی نہیں ہے، مسئلہ صرف یہ  ہے کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم کیا پیدا کررہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بیداری پیدا کی جائے، جس کے لئے بیک وقت  وزارت نے  ملک بھر میں ایک مہم شرو ع کی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شمال مشرقی کونسل کے  سکریٹری  اور  سی بی ٹی سی کے چیئرمین  رام موئیوہ نے کہا کہ  گنے اور بانس کی ٹیکنالوجی کے پارک کے سلسلے میں کافی عرصے سے  انتظار کیا جارہا تھا اور یہ ایک دیرینہ خواب تھا، جسے آج پورا کردیا گیا  ۔

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بانس اور  گنے کی ٹیکنالوجی کی ورکشاپ  اور پارک کے کمپاؤنڈ کے اندر  بہت سے اسٹال کا بھی دورہ کیا ۔

 بانس ٹیکنالوجی پارک  اس لئے تیار کیا گیا ہے  تاکہ  بانس اور گنے  کے سلسلے میں  خصوصی طور پر معاملات حل کئے جاسکیں اور صنعتوں ، صنتکاروں ،  ڈیزائنرس ، دستکار افراد ،د یہی افراد، ٹیچرس، پالیسی ساز، ماہرین تکنیک اور دیگر  لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ یہ مرکز تکنیکی امداد فراہم کرے گا، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور کوالیٹی  جیسی  دوسری مخصوص خدمات فراہم کرنے کے علاوہ  تیاری کی  مناسب تکنیک کی شناخت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

کین اور بومبو ٹیکنالوجی سینٹر (سی بی ٹی سی)  کین اور بومبو ٹیکنالوجیکل اپگریشن اور نیٹ ورکنگ پروجیکٹ کے لئے ایک سینٹر کے طور پر گوہاٹی میں قائم کیا گیا تھا۔ حکومت ہند  کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے  اور اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اصل شراکت دار ہیں۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد یہ  شمال مشرقی خطے کی وزارت کے شمال مشرقی کونسل کے تحت ایک سوسائٹی کے طور پر رجسٹرڈ کی گئی تھی۔ سی بی ٹی سی نے شمال مشرقی خطے کے   5400 سے زیادہ دستکاروں، طلباء ،کسانوں اور صنعت کاروں کو کین اینڈ بومبوٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت دی ہے  ساتھ ہی ساتھ بیرون ملکوں کے دستکاروں، طلباء کو بھی  تربیت دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More