ہنرمندی کے فروغ کے ذریعہ ناری شکتی کو بااختیار بنانے کے مقصدسےشمال مشرقی خطے کے محکمے کی وزارت کی نگرانی میں نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس) نے شمال مشرقی خطوں کے دیہی علاقوںمیں رہنےوالی خواتین کی مدد کی ہے تاکہ وہ مشروم کی کاشتکاری کے ذریعہ اپنی روزی روٹی چلاسکیں اور اس سے گھر کا گزر بسر کرسکیں۔
اس نے این ای آر سی آر ایم ایس کے ساتھ یہ سب شروع کیا تاکہ مشروم کی کھیتی کے لئے ایک وومین سیلف ہیلپ گروپ- بانچنگ کو تربیت دی جاسکے ۔ اس گروپ کا تعلق اروناچل پردیش میں چھانگ لانگ ضلع سے ہے ۔ یہ گروپ کُل 20 خواتین ممبروں کے ساتھ جنوری 2016 میں تشکیل دیا گیا تھا اور اس گروپ کا تعلق سنگفو قبیلے سے ہے۔
اس علاقے میں مشروم کی کھیتی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مارکیٹ میں اس کی پیداوار کی ایک اچھی رقم بھی حاصل ہورہی ہے۔ جئی سے حاصل ہونے والا مشروم پروٹین سے مالامال خوراک بہم پہنچانے کا ازحدمناسب فنگل نامیات ہے اور اسے کمپوزٹ کے بغیر مختلف زرعی باقیات سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جئی سے حاصل ہونے والے مشروم کی پیداوار شروع کرنے کے لئے تربیت اور تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔
ابتدا میں یہ گروپ اپنی سرگرمی کے بارے میں باخبر نہیں تھا او ر وہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ کس طرح ا س کی پائیداری کو یقینی بنایا جائے ۔ 2016 میں پروجیکٹ کے نفاذ کے بعد اس گروپ نے اس کی سرگرمیوں اور پروسس کے بارے میں کافی کچھ سیکھا اور بعد میں اس کا حصہ بن گیا۔ ریوالونگ فنڈ کے ذریعہ 2016 سے 2020 تک کُل 122000 روپے حاصل ہوئے تھے۔اس رقم سے گروپ نے مشروم کی کھیتی ، بنکری اور اچار بنانے کا کام شروع کیا۔
ستمبر 2019 کے پہلے ہفتہ میں اس گروپ کو کھریم بیسا میں موہونگاؤں کے بیڈ ایم بھیجگا کی جانب سے مشروم کی کھیتی کے سلسلے میں تربیت دی گئی تھی ۔گروپ کے ممبروں نے تربیت کے دوران سرگرمی سے شرکت کی ۔ بعد میں جنوری 2020 میں تربیت کے ذریعہ اور ریوالونگ فنڈ کی مدد سے اس گروپ نے 7000 روپے کی رقم سے مشرو م کی کھیتی شروع کی اور پائپ اسپرے ، ربر، ، پیکجنگ پلاسٹک اور مشروم اسپان خریدنے کے لئے مذکورہ رقم خرچ کی ۔
دو مہینے کے بعد مشروم 150 روپے سے 160روپے کلوگرام کی ہول سیل مارکیٹ قیمت پر فروخت ہونا شروع ہوگیا اور کبھی کبھی یہ 200روپے کی خردہ مارکیٹ قیمت پر بھی فروخت کیا گیا ۔ڈیڑھ مہینے کے بعد انہوں نے 2870 روپے کی ہول سیل قیمت پر 17 کلوگرام اور 12000 روپے کی فروخت قیمت کےساتھ خردہ میں 60 کلوگرام مشروم فروخت کیا ۔فروخت سے جو کل رقم حاصل ہوئی وہ 14870 روپے تھی اور اس میں اتنی ہی رقم کا منافع ہوا۔
اس گروپ نے آمدنی پیداکرنے کے لئے مشروم کی کھیتی کے بارے میں معلومات فراہم کرکے دیہی خواتین کی ہنر مندی کو بڑھانے اور اسے فروغ دے کر این ای آر سی آر ایم ایس کے ذریعہ حاصل ہونے والی اپنی تھیوریٹیکل اور مالی مدد کے لئے پروجیکٹ کے تئیں اپنے تشکر کا اظہار کیا۔