19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی ریاستوں میں سیاحت کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیاد پر نئے پروجیکٹوں کا قیام: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Urdu News

نئی دہلی،  شمال مشرقی  علاقے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر مملکت  آزادانہ چارج  وزیراعظم کے  دفتر میں وزیر مملکت، عوامی شکایات اور پنشن،  ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سیاحت کے وزیرمملکت   (آزادانہ چارج) اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر مملکت  جناب کے جے الفانس کے ساتھ میٹنگ کی۔    میٹنگ کے دوران     شمال  مشرقی ریاستوں میں   سیاحت کے فروغ کے لئے  ترجیحی بنیاد پر  نئے پروجیکٹوں  کی نشاندہی کی بنیاد پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔   یہ میٹنگ شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے لئے   بین وزارتی   تبادلہ خیال  کا ایک حصہ تھی۔

میٹنگ کے بعد  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ   ڈی او این ای آر کی وزارت نے   شمال مشرقی علاقہ میں   اس طرح کے پروجیکٹوں کے لئے زیادہ رقمیں مخصوص کئے جانے اور خصوصی پیکج کے لئے وزارت خزانہ سے سفارش کی ہے۔     ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ   ‘شمال مشرقی   خصوصی   انفراسٹرکچر اسکیم’ (این ای ایس آئی ڈی ایس)   کے تحت  ڈی او این ای آر کی وزارت، پانی کی فراہمی،    بجلی  اور علاقے  میں سیاحت کی ترقی کے لئے کنیکٹویٹی جیسے پروجکٹوں کے لئے مالی امداد فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد  شمال مشرقی علاقہ کے لئے   مرکزی     اور ریاستی حکومتوں کی موجودہ امداد کے علاوہ ہوگی۔     ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا  کہ   شمال مشرقی کونسل   (این ای سی) کے تحت  موضوع پر مبنی   علاقائی ، سیاحتی  ، سرکٹوں  کی ترقی کے لئے   کام کاسلسلہ جاری ہے  ۔

ڈی او این ای آر کی وزارت کے تحت    مالی امداد سے جو کام شروع کئے گئے ہیں  ان کا ذکر کرتے ہوئے   ڈاکٹر جتیند ر سنگھ نے کہا کہ      سکم میں  ناتھولا میں     ان  یاتریوں کو    آب و ہوا کا عادی بنانے کے لئے   جو اس راستے سے   مانسرور  یاترا کے لئے جائیں گے     ، کچھ آسانیاں فراہم کی گئی ہیں۔    انہوں نے مزید کہا کہ   اس طرح کی سیاحتی  سہولتیں    آسام میں مجولی   جزیرہ کے    مشہور    سیاحتی مرکز پر  قائم کی گئی ہیں۔     انہوں نے بتایا کہ    شمال مشرقی  خطے میں    سیاحت کے سلسلہ میں بہتر کنیکٹی ویٹی کا سلسلہ    پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے جو    روزگار کے مواقع    پیدا کرنے کا   ایک یقینی ذریعہ ہے۔

 سیاحت کے وزیر جناب الفانس نے کہا کہ شمال مشرقی خطے میں   سیاحت کے فروغ    اور نئے سیاحتی مراکز کی نشاندہی ان کی وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کام کے لئے   رقمیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی  خطے میں    ایسے مقامات موجود ہیں،  جو  فلموں کی شوٹنگ کے لئے   مثالی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ   یہ علاقہ جنوب مشرقی ایشیائی  ملکوں کے سیاحوں کے لئے زیادہ کشش کا باعث ہوسکتا ہے۔   انہوں نے کہ  سیاحت کی وزارت  شمال  مشرقی خطے میں  سیاحتی امکانات کو   فرو غ دینے کے لئے   امداد فراہم کرے گی۔  ڈی او این ای آر  وزارت کے سکریٹری جناب  نوین ورما    اور دونوں وزارتوں کے دیگر   سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More