17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی ریاستیں دوسری ریاستوں کو راہ دکھا سکتی ہیں:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

North Eastern States can show way to other States: Dr Jitendra Singh
Urdu News

نئی دہلی؍، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت جناب ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں دیگر ریاستوں ، خاص طورپر جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ جیسی پہاڑی ریاستوں کو شمال مشر ق میں کئے گئے کامیاب تجربات اور اقدامات کے بارے میں راہ دکھا سکتی ہیں۔

کل آئزول میں میزورم یونیورسٹی میں منعقد پائیدار پہاڑی ترقی کے تین روزہ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیند ر سنگھ نے کہا کہ بھارت کی دوسری ریاستیں شمال مشرقی ریاستوں سے کافی کچھ سیکھ سکتی ہیں اور انہوں نے ضمن میں میزورم کی مثال پیش کی ، جہاں یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی ریاست میں، جو صرف 30 سال پہلے تشکیل دی گئی ہے اور جس کی آبادی10 لاکھ سے کچھ ہی زیادہ ہے، خواندگی کی شرح شائد کیرالہ کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف یہی نہیں میزورم ریاست نے ، جس میں چار پہاڑی اضلاع ہیں اور ان اضلاع میں ریاست کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی رہتی ہے، کامیابی کے ساتھ ‘‘زمین کے استعمال کی نئی پالیسی ’’ متعارف کرائی ہے، جس میں کسانوں کو اس پالیسی کے ذریعے زمین کے استعمال کے پائیدار متبادل فراہم کئے گئے ہیں اب کسان اپنی زمین پر باغبانی، ریشم سازی، بانس کی بوائی وغیرہ جیسے پیشہ وارانہ کاموں میں استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے ریاست میں جامع ترقی کی حکمت کے طورپر‘‘اقتصادی ترقی کی پالیسی ’’ متعارف کرانے پر میزورم کی ستائش کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دور دراز کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو ہیلی کاپٹر میں او پی ڈی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ‘‘ائیرکلینک’’ کی تجویز تقریباً منظور کی جاچکی ہے اور بہت جلد یہ بھارت میں حفظان صحت کا اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا اور یہ سہولت شمال مشرقی ریاستوں میں متعارف کرائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام پرجموں و کشمیر جیسی ریاستوں کو بھی غور کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر جیتند ر سنگھ نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں مرکزی حکومت نے ایسے بہت سے اقدامات کئے ہیں جنہیں کئی برسوں پہلے اٹھایا جانا چاہئے تھا۔اس سلسلے میں انہوں نے شمال مشرق کے 19 دریاؤں کو ‘‘قومی آبی گزرگاہ’’ قرار دیئے جانے کا حوالہ دیا۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ میزورم کے سلسلے میں بھارت-جرمن اشتراک پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور جاپان بھی منی پور اور خطے کی دیگر ریاستوں میں سرمایہ کاری کے لئے آگے آیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More