نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر) کی وزارت کے وزیر(آزادانہ چارج ) ، وزیراعظم دفترکے وزیرمملکت ، عملہ ، عوامی شکایات اورپنشن ، ایٹمی توانائی اورخلأ ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا ہے کہ شمال مشرقی طلبأ کے لئے جواہرلال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو) نئی دہلی اور بنگلوریونیورسٹی میں طلبأ کوہوسٹل کی جلد ہی سہولت فراہم کرائی جائیگی ۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں کے طلبأ بڑی تعداد میں بنگلوریونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں ، اس کے لئے اس احاطے میں طلبأ کوہوسٹل کی سہولت کی فراہمی کا فیصلہ لیاگیاہے ۔ انھوں نے بتایا کہ دوسال قبل بنگلوریونیورسٹی انتظامیہ سے کچھ آراضی تحویل میں لی گئی تھی اور ہوسٹل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھاگیاتھا ۔اب اس عمارت کا تعمیری کام مکمل ہونے والا ہے اورامید ہے کہ ہوسٹل میں رہائش کا کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔
وہیں جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے بارے میں ڈاکٹرجتیند رسنگھ نے کہا کہ یونیورسٹی احاطے میں طلبأ کے لئے زمین تحویل میں لی جاچکی ہے اور جلد ہی ہوسٹل کی عمارت کا کام جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔
دونوں ہی اسکیموں کے اخراجات شمال مشرق کی وزارت برادشت کریگی ۔
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے بتایاکہ دہلی میں روہنی میں زمین تحویل میں لی جاچکی ہے ۔ وہاں بھی شمال مشرقی طلبأ کے لئے ہوسٹل تعمیرکیاجائےگا۔ اس سے خصوصاًدہلی یونیورسٹی کے طلبأ کو فیض حاصل ہوگا۔ انھو ں نے بتایاکہ دلی کے دوارکا میں بھی تین ایکڑزمین کوتحویل میں لیاگیاہے اوروہاں پرشمال مشرقی کنونشن اورثقافتی مرکز تعمیرکرنے کی تجویز ہے ۔