16 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا فروغ : نیتی فورم برائے شمال مشرق کی پہلی میٹنگ کا انعقاد 10 اپریل کو اگرتلہ میں

Urdu News

نئی دہلی، نوتشکیل شدہ نیتی فورم برائے شمال  مشرق کی پہلی میٹنگ کل 10 اپریل کو  اگرتلہ میں منعقد کی جائے گی  ۔ اس میٹنگ کی  صدارت نیتی آیوگ  کےنائب  چیئرمین   جناب راجیو کمار اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت   (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کریں گے۔  شمال مشرقی ریاستوں کے وزرا ئے اعلی  کے علاوہ شمال مشرقی  خطے کے سرکردہ  افراد اس میٹنگ   میں شرکت کریں گے۔

 اگرتلہ روانہ ہونے سے قبل  نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین   جناب راجیو کمار اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے  وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ڈاکٹر  جتیندر سنگھ  نے مشترکہ طور پر  آج راجدھانی  نئی دہلی میں   ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کیا۔

 ترقیاتی  پروجیکٹوں کی راہ میں  حائل   رکاوٹوں  کی شناخت  کرنے، وسائل کو بہتر بنانے  اور شمال مشرقی  علاقوں پر  نئے سرے سے  توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر  زور دیتے ہوئے  نیتی آیوگ  کے نائب چیئرمین   اور وزیر موصوف نے اس پہلی میٹنگ کے موضوع  ‘‘ ایک خوشحال  مشرقی خطے کی جانب  بڑھتے قدم’’   سے متعلق   بات چیت کی۔

 اس پہلی میٹنگ   کے وسیع   ایجنڈے  میں دیگر  چیزوں کے علاوہ   درج ذیل  امور شامل ہیں:

*شمال  مشرقی   علاقوں   میں سڑک ، ریل اور فضائی   کنکٹیوٹی  کو بہتر بنانے  کے لئے حکمت عملی

*پن بجلی  کے خواب  کو پورا کرنا، شمال مشرقی علاقوں   میں پن بجلی  کے موجودہ  امکانات  اور صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لئے   آگے کی راہ کا تعین کرنا ۔

* زاعت  اور دیگر  متعلقہ شعبے

*شمال مشرقی ریاستوں میں نامیاتی   کاشت  کو فروغ دینا۔

* سبزیوں، پھلوں ، مصالحوں  اور ادویاتی   پودوں کی کاشت

*کسانوں کے لئے  مٹی صحت کارڈ

* فصلوں کی کٹائی  کے بعدکے  نقصانات  کو کم سے کرنا۔

*  فصل بیمہ  کے تحت  کوریج کو بڑھانا۔

* دودھ کی پیدوار  میں اضافے کرنا

*آبی  بندوبست

-آبپاشی   کےجاری پروجیکٹوں کو جلد از جلد  مکمل کرنا۔

– سیاحت کو فروغ دینا۔

-ماحولیاتی  سیاحت، دیہی   سیاحت اور ایڈوینچر ٹورزم  کو ترقی دینا

-شمال مشرقی  سیاحتی  ترقیاتی  کونسل (این ای ٹی ڈی سی)  کو مستحکم کرنا۔

-بنیادی طور پر  گھروں میں قیا م کی سیاحت   (جیسا کہ  ریاست سکم میں ہے)  کو شمال مشرق کی دیگر  ریاستوں میں فروغ دینا۔

-سیاحت   کو فروغ دینے کے لئے این ای ڈی ڈی سی شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ ملکر قریبی اشتراک سے کام کرے گا

شمال مشرقی ریاستوں میں ترقی میں تیزی لانے کے لئے    کنیکٹویٹی ،  زرعی پیداوار اور صنعتی ترقی کے شعبے میں جلد از جلدنافذ ہونے والے  اہم پروجیکٹوں   کی شناخت کرنا اور نشانہ مقرر کرنا ۔

پس منظر:

نیتی فورم برائے  شمال مشرق کا قیام فروری 2018 میں کیا گیا تھا۔  اس کا مقصدملک  کے   شمال مشرقی خطوں کی پائیدار اقتصدی ترقی کو یقینی بنانا اور شمال مشرقی خطے میں ترقیاتی   پروجیکٹوں کی صورتحال کا  وقتاً فوقتاً جائزہ لیناہے۔   نیتی فورم برائے  شمال مشرقی کے لئے سکریٹریٹ کا  قیام   شمال مشرقی ریاستوں کی وزارت کے اندر کیا گیا ہے۔  اس فورم میں تمام شمال مشرقی ریاستوں کے   نمائندے   ، ان ریاستوں کے  چیف سکریٹریز  اور متعلقہ   مرکزی وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریز   کے علاوہ   اہم    تعلیمی اداروں (  آئی آئی ٹی ، آئی ایم ایم وغیرہ) کے ڈائریکٹرس ، ماہرین اور  صحافی شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More