23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق میں کھادی دستکاروں کےلئے کے وی آئی سی کی ورک شیڈ اسکیم پکے مکان مہیا کرکے مسکراہٹیں بکھیر رہی ہے

Urdu News

نئی دہلی:  نیروکلیتا سےملئے جو آسام کے نل بری ضلع کی 44 سالہ کھادی دستکار ہیں۔وہ اور اس کاکنبہ برہم پتر ندی میں سیلاب آنے کی وجہ سے  زمین کے شدید کٹاؤ کی بنا پر بے گھر ہوگئے تھے کے کھادی اور دیہی صنعت کمیشن نے انہیں راحت فراہم کی اور دستکاروں کی ورک شیڈ اسکیم کے تحت انہیں مکان مہیا کیا۔

کے وی آئی سی کے مطابق کلیتا جو گزشتہ 15 سال سے کھادی کاریگر ہے برہم پتر ندی میں ہر سال سیلاب آنے کی وجہ سے اس کا گھر کے بہ جانے سے 14 مرتبہ بے گھر ہوئی اور اس کے تین بچوں کو عارضی گھر میں پناہ لینی پڑی۔ کلیتا کےاس پریشان  حال کنبہ کو،جسے آسام کی مقامی زبان میں کوہونیاندی کے عتاب کا شکار کہا جاتا ہے، نل بری ضلع کے تاپابوری گاؤ ں میں پناہ ملی، یہیں پر کے وی آئی سی اس کی مدد کے لئے ا ٓگے آئی اور اسے ایک پکا مکان مہیا کیا۔

کے وی آئی سی کے سربراہ ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کاریگروں کے لئے ذریعہ معاش پیدا کرنے کے لئے کے وی آئی سی نے اس بات کو بھی  یقینی بنایا ہے کہ وہ بہتر حالات میں زندگی بسر کرسکیں جس سے ان کی پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔ جناب سکسینہ نے کہا‘‘ یہ پہل کھادی کے‘دیہی احیاء’ کے گاندھیائی اصول سے ہم آہنگ ہے جو وزیراعظم کے ویژن‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کو  آگے بڑھا رہا ہے۔’’

کلیتا پانچ ارکان پر مشتمل ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہے جو چھوٹی سی اراضی پر کھادی کے کام اور کھیتی کرکے گزراوقات کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں زمین کے مستقل کٹاؤ کی وجہ سے اس کی کھیتی کی زمین جو برہم پتر ندی کے طاس میں واقع ہے،سیلاب زدہ ہوجاتی تھی اور اس طرح اسے پوری طرح کھادی پر ہی انحصار کرنا پڑتا تھا۔

پکا مکان ملنے پر کلیتا نے خوشی کااظہار کیا او رکہا‘‘یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی پکے مکان میں رہ رہی ہوں، ہر سال ندی میں سیلاب آنے کی وجہ سے ہمیں دوسری جگہ جانے پر مجبور ہونا پڑتا تھا، اورکبھی بھی سرکاری اہلکاروں نے ہماری مدد نہیں کی تھی، کے وی آئی سی کے دیئے گئے اس مکان میں ہمارے سارے دکھ دور کردیئے، یہاں میں نہ صرف بہتر ماحول میں کام کرسکوں گی بلکہ میرے بچوں کو بھی آخر کار ایک محفوظ ٹھکانہ مل گیا ہے۔’’

یاد رہے کہ کے وی آئی سی نے کھادی کاریگروں کے 411 کنبوں کو شمال مشرقی خطہ میں پچھلے تین سال میں اسی طرح کے مکان  مہیا کرائے ہیں۔ کھادی کاریگروں کی ورک شیڈ ا سکیم کے تحت کم قیمت پر پکے مکان کے وی آئی سی اور متعلقہ کھادی داروں کے مالی تعاون سے مہیا کرائے جاتے ہیں۔ 66000 روپے کی مالیت کا گھرآئی آئی ٹی گوہاٹی کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس قیمت میں کے وی آئی سی 60000 روپے ادا کرتا ہے جبکہ 6000 کی رقم وہ ادارے ادا کرتے ہیں جن کے تحت کاریگر رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More