17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق کی خاتون کے خلاف امتیاز کی شکایات گولف کلب کو این سی ایس ٹی نے نوٹس جاری کیا

पूर्वोत्तर की महिला से साथ भेदभाव की शिकायत पर एनसीएसटी ने गोल्फ क्लब को नोटिस जारी किया
Urdu News

نئی دہلی، درج فہرست  قبائل کے قومی  کمیشن این سی ایس ٹی نے دہلی  کے گولف کلب کے اندر درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والی شمال مشرقی خطے کی ایک خاتون سے امتیاز برتنے کی ایک شکایت پر کلب کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔  این سی ایس ٹی نے کلب سے کہا ہے کہ وہ کمیشن کو اس الزام کے بارے میں حقائق  اور معاملے کی اطلاع دینے کے علاوہ اس الزام کے سلسلے میں کی گئی  کارروائی کے بارے  میں  سات دن کے اندر جواب دے۔

کمیشن نے خواتین کے لئے میگھالیہ ریاست کے کمیشن کی چیئرپرسن اور آسام کی سول سوسائٹی سے موصول ہوئی نمائندگی پر ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے ہندوستان کے آئین کی دفعہ 338 ۔ اے کے تحت اسے دیئے گئے اختیارات کے تناظر میں اس معاملے کی انکوائری/ تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

نوٹس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کمیشن کو مقررہ مدت کے اندر کلب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوتا ہے تو وہ سول عدالتوں کے اختیارات کا استعمال کرسکتا ہے جو آئین کی دفعہ 338 ۔ اے کی شق 8 کے تحت اسے دیئے گئے ہیں اور وہ کلب کے عہدیداروں کو کمیشن کے سامنے ذاتی طور پر حاضر ہونے کے لئے سمن بھی جاری کرسکتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More