20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرق کی 7 ریاستوں کے اسکولی طلباء کی امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، آسام ،تریپورہ، میزورم، میگھالیہ ، ناگالینڈ، منی پور اور اروناچل پردیش پر مشتمل شمال مشرق کی سات ریاستوں کے دور دراز خطوں سے تعلق رکھنے والے 26 طلبا کے ایک گروپ نے آج یہاں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو سےملاقات کی۔ یہ طلباء  بھائی چارہ اور بیداری کو فروغ دینے کے لئے آسام رائفلس کے ذریعے اہتمام کئے گئے قومی وحدت ٹور پر ہیں۔

طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب رجیجو نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ اس وسیع  و عریض ملک کو سمجھنے میں تعاون فراہم کرے گا۔انہوں نے  طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ مرکوز کریں ، ملک کے اچھے شہری بنیں اور ملک کی ترقی میں تعاون دیں۔

اس ٹور کا مقصد ملک اور قو م کے ساتھ نوجوانوں کو جوڑنا اور کثرت میں وحدت کے تصور کو فروغ دینا ہے۔ یہ طلباء دہلی کے تاریخی مقامات، لال  قلعہ، انڈیا گیٹ اورقطب مینار وغیرہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ طلباء تاج محل ، آگرہ کا قلعہ اور دیگر تاریخی  مقامات کو دیکھنے کے لئے 6دسمبر کو آگرہ بھی جائیں گے۔آسام رائفلس شمال مشرق کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہندوستان کے متنوع اور  مالا مال ثقافت کو دکھانے کے لئے قومی وحدت ٹور کا اہتمام کرتا ہے۔

یہ ٹور ان طلباکو اپنے ذہن افق کو  وسیع  ترکرنے  کے علاوہ ان کے تخیلاتی قوتوں کو مہمیز کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تاریخی او رتعلیمی اہمیت کے حامل  مقامات کا دورہ کرنے کے علاوہ ان کو تفریح  کرنے اور لطف اٹھانے کا موقع   بھی ملتا  ہے۔ مزید برآں یہ ٹور انہیں اہم قومی  ہستیوں سے ملنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More