نئی دہلی، تازہ ترین مشاہدات اور سیارچوں سے لی گئی تصویروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مغربی خلیج بنگال کے شمال میں اڈیشہ-مغربی بنگال کے ساحلی علاقے کے اوپر ہوا کا کم دباؤ بنا ہے۔ یہ صورتحال آج صبح ہندستان کے ساڑھے آٹھ بجے 20.5 ڈگری شمال میں عرض البلد اور 88.0 ڈگری شمال مشرقی طول البلد میں بالا سور (اڈیشہ) سے تقریباً 160 کلو میٹر مشرق میں اور دیگہا (مغربی بنگال) سے تقریباً 130 کلو میٹر جنوب -جنوب مغرب میں واقع تھا۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران دباؤ میں مزید کمی آنے کی امید ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اس کے اڈیشہ -مغربی بنگال کے ساحلوں کے مغرب شمال مغرب کی جانب بڑھنے کی امید ہے۔
وارننگ
(الف)بارش
*چند مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی اور درمیانی سطح کی بارش ہوگی۔
*ایک دو مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ہلکی سی درمیانی سطح کی بارش ہوگی۔
(ب) ہوا سے متعلق انتباہ:
مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ 45-55 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کی رفتار 65 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچنے کی امید ہے۔
(ج) سمندر کے حالات:
شمال خلیج بنگال اور اڈیشہ -مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں سمندری حالات کافی خراب رہیں گے۔
(د) ماہی گیروں کے لئے انتباہ:
ماہی گیروں کو شمال مغربی خلیج بنگال کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور مغربی بنگال کے گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لئے نہ جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔