نئی دہلی، گزشتہ چار پانچ دنوں سے شمال مغربی ہندوستان کاآسمان عام طور پر صاف رہا ہے اور بارش نہیں ہوئی ہے۔اس کے نتیجے میں دہلی اور این سی آر سمیت شمال مغربی ہندوستان کے حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلس تک کااضافہ ہوا ہے۔اترپردیش، راجستھان اور دہلی اور این سی آر کے کچھ حصوں میں بھی گرمی کی لہر چل رہی ہے۔شمال مغربی ہندوستان کے میدانوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29مئی 2019 کو پریاک راج (اترپردیش) میں 47.6 ڈگری سیلس درج کیا گیا۔
عالمی سطح کے اور علاقائی سطح کے ہائی ریزولوشن والے آلات کے تجزیہ مثنوعی سیارے سے موصولہ اطلاعات اور موسم کے بارے میں موصولہ اطلاعات سے لگتا ہے کہ 3 جون تک دہلی اور این سی آر سمیت شمال مغربی ہندوستان کے میدانوں میں عام طور پر آسمان صاف رہے گا۔خطے میں بارش کی کمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تقریباً دو ڈگری سیلس کے اضافے کا امکان ہے ۔خطے میں خصوصاً اترپردیش اور راجستھان میں بہت سی جگہوں پر درجہ حرارت کے 45 ڈگری سیلس کے پار جانے اور چند مقامات پر 47 ڈگری سیلس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
آئندہ چار پانچ دنوں میں گرمی کی لہر سے متعلق انتباہ
- اگلے 72 گھنٹوں کے دوران جموں علاقے کے دوردراز کے مقامات پر گرمی کی لہر کے امکانات ہے۔
- مشرقی اترپردیش اور مغربی راجستھان میں چند مقامات پر شدید گرمی کی لہر کے ساتھ بہت سے مقامات پر گرمی کی لہر کے امکانات ہے۔
- مغربی اترپردیش، ہریانہ، دہلی اور این سی آر اور مغربی راجستھان میں دوردراز کے مقامات پر شدید گرمی کی لہر کے ساتھ زیادہ ترمقامات پر گرمی کی لہر کے امکانات ہے۔
- پنجاب اور چنڈی گڑھ میں چند مقامات پر گرمی کی لہر کاامکان ہے۔
دہلی اور این سی آر کے لئے پیش گوئی
آئندہ چوبیس گھنٹے میں عام طورپر آسمان صاف رہے گا۔ کچھ مقامات پر گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ اس کے بعداگلے دو تین دنوں میں گرمی کی شدید لہر چلنے کا بھی امکان ہے۔الگ تھلگ مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے 46-47 ڈگری سیلس پہنچنے تک امکان ہے۔