19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بننے کی ہندوستان میں بے پناہ صلاحیت : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی۔؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اترپردیش کے نوئیڈا میں انڈین الیکٹریکل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے الیکراما (ای ایل ای سی آر اے ایم اے) اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو اور دیگر شخصیات اس موقعے پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کا کہ بجلی کے سازو سامان کی صنعت میں پیداوار، ٹرانسمیشن ، تقسیم اور متعلقہ اشیا شامل ہیں اور یہ صنعت براہ راست پانچ لاکھ بلاواسطہ طور پر 10 لاکھ اور پوری صنعت میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صنعت کو درآمدات سے مسابقت ہے اور گھریلو صنعت کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شعبہ اس موقع پر کھرا اترے گا اور بین الاقوامی معیار کو یقینی بنائے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں جن کے سبب عالمی بینک کے بجلی کے اعداد و شمار کے حصول میں سہل انگیزی سے متعلق درجہ میں بہتری آئی ہے اور یہ 99  سے 26  ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2017 کے آخر تک 18452 میں سے صرف 1370 گاؤں کی بجلی کاری باقی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More