18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شنگھائی میں منعقدہ سی آئی آئی ای میں ہندوستان کا کنٹری پویلین ملک کی طاقت واصلاحات کو اجاگر کرتا ہے

Urdu News

نئی دہلی، چین کی وزارت تجارت کی دعوت پر ہندوستان نے پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای)میں اپنا کنٹری پویلین قائم کیا ہے۔ پہلی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کا افتتاح آج ہی نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر شنگھائی میں عمل میں آیاہے۔ مارچ 2018ءمیں دہلی میں منعقدہ مشترکہ اقتصادی گروپ کی میٹنگ میں چین کے تجارت کے وزیر جناب زونگ شان نے اس نمائش میں شرکت کرنے کے لیے ہندوستان کو مدعو کیا تھا۔

وزارت تجارت، حکومت ہند نے بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانہ کے صلاح و مشورہ سے اس نمائش میں ان شعبوں کو اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جن میں ہندوستان کی صلاحیت و طاقت ثابت ہوچکی ہے اور جن میں عالمی  سطح پر ہندوستان کی موجودگی نہایت اہم ہے اور جہاں چین کے اندر بازار تک مزید رسائی کے اچھے امکانات ہیں، اس تناظرمیں ہندوستان کے کنٹری پویلین نے خوراک اور زرعی مصنوعات، ادویہ، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس، سیاحت و خدمات جیسے کلیدی شعبوں میں اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔ ان چار شعبوں میں ہندوستان کی طاقت و صلاحیت اور مجموعی عالمی موجودگی کے برخلاف چین کے اندر اس کی بے حد کم نمائندگی پائی جاتی ہے۔ سی آئی آئی ای، شنگھائی میں مختلف شعبوں میں ہندوستان کی طاقت اور صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے ہندوستان کے کنٹری پویلین کے لئے فیڈریشن آف انڈین ایکسپو آرگنائزیشن(ایف آئی ای او) ایک رہبر ایجنسی ہے، جبکہ دیگر شراکت داروں میں وزارت سیاحت، اے پی ای ڈی اے، نیفیڈ، ایم پی ای ڈی اے، فارم ایکسل، الیکٹرونکس اینڈ سافٹ ویئرایکسپورٹ پرموشن کونسل شامل ہیں۔

 چین ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ملک ہے ۔ مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان کل تجارت کی مالیت 100بلین امریکی ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ دونوں ملکوں نے چین کے ساتھ اس بڑے تجارتی خسارے کو کم کرنے سے متعلق ہندوستان کی تشویش کو حل کرنے کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔

حکومت ہند، چین میں اپنی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے لگاتار سنجیدہ کوشش کررہی ہے۔ اب تک اس کو دونوں ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر اورچین کے ساتھ ہندوستانی تاجروں کی مسلسل سرگرم شراکت داری کے ذریعے  اورمتعدد دو طرفہ میٹنگوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ حال ہی میں بیجنگ میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ اور شنگھائی اورگووانگ زو میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے، نیز خریداروں اور فروخت کنندگان کے مابین متعدد میٹنگوں کا انعقاد کیا ہے۔اس میں چینی ، چائے پتی اور چاول ، کھانے پکانے کے تیل اور ادویہ جیسی مصنوعات کی تجارت  کا فروغ شامل ہیں۔ان مصنوعات کے لئے چینی درآمد کاروں کی جانب سے حوصلہ افزا شراکت داری  دیکھنے کو ملی ہے۔

وزارت تجارت کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ وادھون نے آج یہاں کا دورہ کیا اور ہندوستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ وہ 6نومبر کو چین کے نائب وزیر برائے تجارت کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر وادھون چین میں چینی کے بڑےدرآمدکاروں کے ساتھ بھی میٹنگیں کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More