12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شوروغل سے پاک سڑک ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کے لئے جناب منسکھ منڈاویہ نے سرکاری کوششوں کا خاکہ پیش کیا

Urdu News

نئیدہلی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں  ،جہاز رانی ، کیمیاوی مادوں وکیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت  جناب منسکھ منڈاویا  نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  معلومات فراہم کی کہ  موٹر گاڑی سے متعلق قانون 1988  کے تحت  موٹرسائیکلوں میں  کمپنی کی طرف سے لگائے گئے سائلنسرز کی جگہ شور کرنے والے  آلات  لگانے  اور ان میں ترمیم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مندرجہ بالا قانون کی شق نمبر 52  کے تحت  یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی موٹر گاڑی کا مالک گاڑی میں کوئی ایسی تبدیلی نہیں کرسکتا ،جو رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ   میں  دی گئی تفصیلات سے مختلف ہوں۔

          یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں میں  مختلف آوازوں والے ہارن ،جن سے شوروغل نکلتا ہو، ان کی بھی  اس قانون کے تحت  ممانعت کی گئی ہےالبتہ ایمبولینس یا آگ بجھانے والی گاڑیاں ان پابندیوں سے مستثنیٰ  ہیں۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے گاڑیوں میں الگ الگ آوازوں والے ہارن غیر قانونی طور پر لگانے کی روک تھام کے لئے کی جانی والی کارروائی کے مقصد سے سبھی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںکو رہنما خطو ط جاری کئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More