نئی دہلی۔22؍فروری۔شہری ترقیات کی وزارت نے اپنے ملازمین کے فائدے کیلئے اور ا نہیں جسمانی ورزش کے ذریعے پوری طرح مستعد رکھنے کی خاطر نرمان بھون میں ایک جمنیزیم قائم کیا ہے۔ پانچ لاکھ روپئے کی لاگت سے قائم کردہ یہ جمنیزیم دفتری اوقات کے بعد رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔
شہری ترقیات کے وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج جسمانی ورزش کی اس سہولت کاا فتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جسمانی تندرستی صحت اور ذہنی چستی کی کلید ہے اور اس کا کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے مقامات پر اس طرح کی سہولیات ملازمین کوچست اور صحتمند رکھنے کے لئے بہت کارگر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ملازمین اس سہولت کا مناسب استعمال کریں گے۔
عملے اور تربیت کے محکمے کی مالی امداد سے قائم کردہ اس جمنیزیم میں دو ٹریڈملز ، ایک ریکمبنٹ بائیک، دو کراسٹینر ، ایک ملٹی جم ، ایک فلیٹ بنچ، ایک انکلائینڈ بنچ اور ڈمپ بیل سیٹ موجود ہے۔ اس جمنیزیم میں بعد میں مزید توسیع کی جائے گی۔
وزارت میں تقریباً 500 ملازمین ہیں جو اس جمنیزیم کا فائدہ اٹھائیں گے۔