17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہری دیہی تفریق کو ختم کرنے کی ضرورت، دیہی بھارت پر ترقی کے لئے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت: نائب صدرجمہوریہ کا بیان

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ملک میں یکساں ترقی کو یقینی بنانے کے لئے شہری اور دیہی تفریق کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہی بھارت  پر ترقی کے لئے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ  آج یہاں  حکمرانی میں اختراعات کے لئے کلام ایوارڈ 2019  دینے کے موقع پراختراعات  اور حکمرانی   کے موضوع پر  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سربراہ کانفرنس کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کررہے تھے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ  سماجی حیثیت  کو اہمیت دئے بغیر ہر ایک کو وسائل  ، حفظان صحت  اور تعلیم  کے لئے  برابر رسائی  فراہم کرنے سے  ملک میں   تفریق ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے نوجوان نسل پر تحقیق کے لئے زور دیا  اور کہا کہ  وہ  نئے  نظریات  اور اختراعات  پیش کرکے بھارت کی  ترقی میں تعاون کریں۔

نائب صدرجمہوریہ نے  اپنے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہر ایک شہری کو  عالمی مسابقت والے ملک  کے لئے  خود کفالت کے حصول میں اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پائیدار کوششوں کے ساتھ  ہم  نئے بھارت کے خواب کو پورا کرسکتے ہیں۔

حکمرانی کو  حقیقی  ترقی کے لئے  کلید اور  کارکردگی کو   کسوٹی  قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ نظریات کو  حقیقت میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر  نے کہا کہ  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام  کا نام  آتے ہی  بھارت کا وہ ویژن  سامنے آجاتا ہے جو  پوری طرح ترقی کی راہ پر گامزن ہو، جس میں  دانشوری  کو  پوری طرح استعمال کیا جاتا ہو اور   جو  ملکوں کی  انجمن میں  اپنا جائز مقام حاصل کرنے کے لئے اپنے ثقافت  اور روحانی سرمائے کا استعمال کرسکتا ہو۔

نائب صدرجمہوریہ نے  سائنسی برادری  ، تحقیق کرنے والوں اور جدت طرازوں پر زور دیا کہ وہ کسانوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے  سائنس اور ٹیکنالوجی  اور اختراعات کا استعمال کریں۔ انہوں نے  کھیتی پر  خصوصی توجہ دینے  کی وکالت کی  ، جس پر  گاؤوں کی معیشت  ٹکی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم چیلنج ملک کے دیہی  علاقوں کی ترقی کے لئے بہترین  امکانی نظریات  اور اختراعات  کو استعمال کیا جائے گا، جہاں بھارت کی 60 فیصد آبادی رہتی ہے۔

اس موقع پر  نائب صدرجمہوریہ نے 75  نئی کلام ڈیجیٹل لائبریریوں  کا  بھی آغاز کیا جن کا مقصد  اسکولوں میں ڈیجیٹل  طریقے سے  مفت  تعلیم  اور   انہیں  بچوں کے لئے رسد گاہوں کے طور پر  استعمال کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر  مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان ، ڈی جی ڈی آئی اے اینڈ  ڈی سی آئی ڈی ایس انٹلیجنس  ،  وزارت دفاع  ، گوا کے آرٹ اور کلچر کے وزیر لیفٹیننٹ جنرل امر جیت سنگھ بیدی  ، گجرات کے چیف سکریٹری جناب گووند گوڑے  ، ڈاکٹر جگدیپ نارائن سنگھ  اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More