نئی دہلی، رہائش اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت نے 4200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ وزیر اعظم کے رہائشی منصوبہ (شہری) کے تحت شہری غریبوں کے لئے 1،00،537 مزید مکانوں کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طور پر 1،00،466 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ شہری علاقوں میں سستے مکانوں کے لئے سال 2004 سے لے کر سال 2014 تک منظور شدہ 32،713 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 307 فیصد زیادہ ہے۔
تازہ ترین منظوری کے ساتھ ہی وزارت نے اب تک 34 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2151 شہروں اور قصبوں میں وزیر اعظم کے رہائشی منصوبہ (شہری) کے تحت اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لئے 18،75،389 مکانوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ وہیں، دوسری طرف 2004-2015 کی مدت کے دوران 32،009 کروڑ روپے کی منظور سرمایہ کاری کے ساتھ 13.80 لاکھ مکانوں کو منظوری دی گئی تھی۔
اب تک منظور شدہ کل سرمایہ کاری میں 29409 کروڑ روپے کی مرکزی مدد، ریاستی حکومتوں کی جانب سے حاصل مدد اور مستفدین کا تعاون شامل ہے۔
تازہ ترین منظوری کے تحت مدھیہ پردیش کو 57131 مکان، تمل ناڈو کو 24576، منی پور کو 6231، چھتیس گڑھ کو 4898، گجرات کو 4261، آسام کو 2389، کیرل کو 643، جھارکھنڈ کو 331 اور دمن اور دیو کو 77 مکانات حاصل ہوئے ہیں۔
کل 2،66،842 مکانوں کو دی گئی منظوری کے ساتھ مدھیہ پردیش پہلی بار 18،283 کروڑ روپے کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ وزیر اعظم کے رہائشی منصوبہ (شہری) کے تحت دی گئی منظوريوں کے معاملے میں پہلی بار نمبر -1 بنا ہے۔ تمل ناڈو 9،112 کروڑ روپے کی پروجیکٹ لاگت والے 2،52،532 مکانوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اہم ریاستوں میں منظور مکانوں اور منظور پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کی تفصیلات درج ذیل ہے: –
ریاست | منظور سستے مکانوں کی تعداد | منظور شدہ سرمایہ کاری
(کروڑ روپے میں) |
مدھیہ پردیش | 2,66,842 | 18,283 |
تامل ناڈو | 2,52,532 | 9,112 |
آندھرا پردیش | 1,95,047 | 10,697 |
گجرات | 1,48,948 | 9,772 |
کرناٹک | 1,46,548 | 6,288 |
مغربی بنگال | 1,44,369 | 5,870 |
مہاراشٹر | 1,26,081 | 13,458 |
بہار | 88,293 | 3,909 |
تلنگانہ | 82,985 | 4,998 |
جھارکھنڈ | 64,898 | 2,423 |
اڈیشہ | 48,855 | 2,108 |
تریپورہ | 45,908 | 1,264 |
پنجاب | 42,681 | 1,199 |
راجستھان | 37,856 | 2,646 |
چھتیس گڑھ | 34,973 | 2,962 |
کیرلا | 28,918 | 963 |
آسام | 26,742 | 801 |
اترپردیش | 20,682 | 1,056 |
منی پور | 15,979 | 414 |
ناگالینڈ | 13,560 | 335 |
میزورم | 10,459 | 219 |
اتراکھنڈ | 7,904 | 510 |
جموں و کشمیر | 6,243 | 292 |
ہماچل پردیش | 4,890 | 222 |
ہریانہ | 4,299 | 338 |
اب تک جتنے مکانوں کو منظوری دی گئی ہے، ان میں سے 6،89،829 مکانوں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے، جبکہ 1،00،395 مکانوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔