19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور لداخ و انڈمان و نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادیہ ایم سندھیا نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر دھامی، جزائر انڈمان و نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ایڈمیرل ڈی کے جوشی اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر کے ساتھ متعلقہ ریاستوں میں ہوابازی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے ورچول طریقے سے بات چیت کی۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر دھامی کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے اتراکھنڈ میں شہری ہوابازی کے تیزتر فروغ کے لئے درجہ ذیل پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا:

  1. ایئر ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر ریاست کے ذریعے لگائے گئے ویٹ کو کم کرکے 20 فیصد سے ایک فیصد کرنا۔
  2. آٹھ  اڑان ہیلی پورٹس (الموڑہ، چینالیسور، گوچر، نینی تال، ہلدوانی، سہستردھارا، سری نگر اور نیو ٹہری) کا اَپ گریڈیشن اور اس سال مال کے آخر تک 5 نئے ہیلی پورٹس کی تعمیر کے کام کا آغاز۔
  3. دہرادون ایئرپورٹ پر ایک نئے ٹرمینل کا افتتاح، جس سے پسنجر کیپسٹی پیکس / فی گھنٹہ 250 سے بڑھ کر پیکس فی گھنٹہ 1800 ہوجائے گی۔ 457 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس نئے ٹرمینل کا افتتاح 7 اکتوبر کو ہوگا۔
  4. اڑان اسکیم کے تحت ترقی / بازیابی کے لئے نشان زد ہیلی پورٹس درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

ہیلی پورٹ

ریمارکس

1

الموڑہ

ان ہیلی پورٹس کی ترقی کے لئے 104 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

2

ہلدوانی

3

نینی تال

4

سہسترا دھارا

5

6

7

سری نگر

6

چینایالیسور

7

نیو ٹہری

8

گاؤچر

9

مسوری

10

رام نگر

11

ہری دوار

12

جوشی مٹھ

13

دھارچولا

  1. پنت نگر میں نئے گرین فیلڈ ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے ڈی پی آر کا کام شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعے تین مہینوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔
  2. پنت نگر – پتھورا گڑھ – پنت نگر ہیلی کاپٹر آپریٹر (پون ہنس کے ذریعے) کا آغاز 7 اکتوبر 2021 سے ہونا ہے۔
  3. اس ماہ اڑان پروجیکٹ کے تحت 14 نئے روٹس ایوارڈ کئے گئے ہیں:
  • دہرادون – سری نگر – دہرادون
  • دہرا دون – گوچر – دہرا دون
  • ہلدوانی – ہری دوار – ہلدوانی
  • پنت نگر – پتھورا گڑھ – پنت نگر
  • چینایالیسور – سہستر دھارا – گوچر
  • گوچر – سہستردھارا – گوچر
  • ہلدوانی – دھارچولا – ہلدوانی

جناب سندھیا نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت کے تعاون سے ہم جلد ہی شہری ہوابازی کے توسط سے ریاست میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

جزائر انڈمان و نیکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ایڈمیرل ڈی کے جوشی کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ ہم جزائر انڈمان و نیکوبار جیسی خوبصورت جگہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ہر طرح کی کوششیں کرنے کے تئیں پرعزم ہیں۔

مزید برآں جزائر انڈمان و نیکوبار میں شہری ہوابازی کے شعبے میں تیزتر ترقی اور نئے پروجیکٹوں کو متعارف کرانے کے لئے درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا:

  1. مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے ذریعے ایئر ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر لگائے جانے والے ویٹ کو کم کرکے ایک فیصد کرنا۔ اسے جلد ہی لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے منظوری دے دی جائے گی۔
  2. پورٹ بلیئر میں نئے انٹیگریٹڈ ٹرمینل کا تعمیراتی کام 2022 کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔
  3. ایوارڈ کئے گئے روٹس: 06 (اڑان 3 کے تحت) – پورٹ بلیئر کو چھوڑکر واٹر ایروڈرامس کے ڈیولپمنٹ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آر کے ماتھر کے ساتھ میٹنگ کے دوران لداخ میں ہوائی اڈوں کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ جناب سندھیا نے یقین دلایا کہ لداخ انتظامیہ اور شہری ہوابازی کی وزارت کے مابین تعاون  پورے لداخ میں بہتر ایئر کنیکٹیوٹی کے توسط سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

مزید برآں، درج ذیل نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا:

  1. ایئر ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) پر لگنے والے ویٹ کو کم کرنے کا معاملہ۔
  2. اے اے آئی اور ڈی جی سی اے کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کارگل ہوائی اڈے سے متعلق تکنیکی امور کی جانچ پڑتال کے لئے بھیجی جائے گی۔
  3. چار نئے ہیلی پورٹس کی تعمیر کے لئے پون ہنس کے ذریعے ایک فیزیبلٹی اسٹڈی کیا جائے گا، جس کی رپورٹ لداخ انتظامیہ کو یکم اکتوبر 2021 تک دے دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More