نئی دہلی، یکم ؍ستمبر :شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتر ادتیہ ایم سندھیا، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج شہری ہوا بازی کے سکریٹری جناب پردیپ کھرولہ کے ہمرا ہ مدھیہ پردیش میں بین الاقوامی اور گھریلو فضائی کنکٹی ویٹی کو مستحکم کرنے کے لئے ورچوئل طریقے سے دو پروازوں کو جھنڈی دکھائی۔ اس پروگرام کا آغاز گوالیا – اندور (مدھیہ پردیش) – دہلی روٹ پر انڈیگو کی نئی براہ راست پروازوں کے آغاز اور ایئر انڈیا کی اندور (مدھیہ پردیش ) – دبئی (متحدہ عرب امارات) براہ راست پرواز کے دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہوا۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ورچوئل طور پر بھوپال سے موجود رہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر ، مدھیہ پردیش ریاست کے توانائی کے وزیر جناب پردھومان سنگھ تومر ، باغبانی اور خوراک کی ڈبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب بھرت سنگھ کشواہا ، رکن پارلیمنٹ لوک سبھا جناب وویک نارائن شیج والکر ، گوالیار ایسٹ سے رکن اسمبلی ڈاکٹر ستیش سیکر وار سمیت متعدد دیگر معز شخصیات نے گوالیار سے اس پروگرام میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔
آبی وسائل ماہی گیروں کی فلاح وبہبود اور ماہی پروری کے فروغ کے وزیر جناب تلسی رام سلاوٹ، سیاحت ، ثقافت اور ادھیاتم کی وزیر محترمہ اوشا ٹھاکر رکن پارلیمنٹ لوک سبھا جناب شنکر لال وانی، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری جناب کیلاش وجے ورگیہ، اندور سے قانون ساز اسمبلی کے رکن (ایم ایل اے) جناب رمیش منڈولہ ،محترمہ مالینی لکشمن سنگھ گوڑ، ایم ایل اے، جناب مہیندر ہردیا، ایم ایل اے، جناب آکاش وجے ورگیہ، ایم ایل اے، جناب سنجے شکلا، ایم ایل اے، جناب وشال جگ دیش پٹیل، ایم ایل اے بھی اندور سے ورچوئل طریقے سے اس افتتاحی پروگرام میں موجود تھے۔ راجیو گاندھی بھون، نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام کے دوران شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے سینئر عہدیداران بھی موجود تھے۔
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ حکومت ہند کے اندور – گوالیار – دہلی روٹ پر براہ راست پرواز کی کنکٹی وٹی ‘سب اڑیں، سب جڑیں’ اقدام کے مقاصد کے عین موافق ہے۔ مدھیہ پردیش کے دو شہروں کی فضائی کنکٹی وٹی سے زبردست مواقع پیدا ہوں گے۔ تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں نئے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ جناب سندھیا نے مزید کہا کہ گزشتہ 53 دنوں میں مدھیہ پردیش 58 نئی پروازیں ملی ہیں اور 314 نئی پروازوں کے آغاز سے ریاست میں پروازوں کی تعداد بڑھ کر 424 سے 738 ہو گئی ہے۔ اندور شہر ، جو پہلے سے 8 شہروں سے فضائی کنکٹی وٹی سے جڑا ہوا تھا، اب 13 شہروں سے جڑ گیا ہے۔ اسی طرح گوالیا ر کی فضائی کنکٹی وٹی میں بھی توسیع ہوئی ہے اور یہ 4 شہروں سے 6 شہروں تک پروازوں سے جڑ گیا ہے۔
گوالیار اپنے خوبصورت قلعوں، مندروں، مقبروں ، میوزیم اور مقامات کے لئے مشہور ہے۔ شہر تک اضافہ شدہ رسائی سے نہ صرف سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ خطے میں تجارت اور کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔
ایئر انڈیا گروپ فی الحال بھوپال ، اندور، جبل پور اور بلاس پور سے ہندوستان میں متعدد مقامات تک پروزاوں کو چلا رہا ہے۔ بین الاقوامی روٹ پر ایئر انڈیا 2019 سے اندور سے دبئی تک براہ راست پرواز چلا رہی ہے، جو کہ اس نان اسٹاپ کنکشن کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
فلائٹ کے اوقات درج ذیل ہیں:
انڈیگو گوالیار – دہلی – اندور
فلائٹ نمبر |
سے |
تک |
فری کوئنسی |
روانگی کا وقت |
پہنچنے کا وقت |
ایئر کرافٹ |
کس تاریخ سے چل رہی |
6E 7356 |
دہلی |
گوالیار |
روزانہ |
7:10 |
8:10 |
اے ٹی آر |
یکم ستمبر 21 |
6E 7358 |
گوالیار |
اندور |
روزانہ |
8:30 |
10:00 |
یکم ستمبر 21 |
|
6E 7359 |
اندور |
گوالیار |
روزانہ |
10:20 |
12:00 |
یکم ستمبر 21 |
|
6E 7357 |
گوالیار |
دہلی |
روزانہ |
12:20 |
13:30 |
یکم ستمبر 21 |
ایئر انڈیا اندور – دبئی پرواز کے اوقات:
فلائٹ نمبر |
سے |
تک |
فری کوائنسی |
روانگی کا وقت |
پہنچنے کا وقت |
کس تاریخ سے چل رہی |
AI0955 |
اندور |
دبئی |
بدھ |
12:35 |
15:05 |
یکم ستمبر 21 |
AI0956 |
دبئی |
اندور |
بدھ |
16:05 |
20:55 |
یکم ستمبر 21 |