17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہر ی ہوا بازی کے وزیر اشوک گجاپتی راجو اور داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے

شہر ی ہوا بازی کے وزیر اشوک گجاپتی راجو اور داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے
Urdu News

نئی دہلی، 20 جنوری /       شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب   اشوک گجاپتی راجو ا ور داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے   آج ایٹہ نگر میں ڈیجی دھن میلہ لکی گراہک یوجنا اور ڈیجی دھن ویوپار پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس میلے کے اہتمام کا مقصد شہریوں اور تاجروں کو ڈیجیٹل لین دین کے لئے راغب کرنا ہے اور انہیں اس بات کے لئے آمادہ کرنا ہے کہ وہ ڈیجیٹل لین دین کو اپنائیں۔ جناب اشوک گجا پتی راجو نے   سبھی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ   معیشت کے ڈیجیٹلائزیشن میں مدد کریں۔   انہوں نےکہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ ہم   لین دین میں شفافیت کو یقینی بناسکتے ہیں ا ور مرکزی حکومت شہریوں کے بہتر مستقبل کے لئے ریاستی حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر جناب کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں عوام کو   بیدار کرنے کے لئے   پورے ہندستان میں ڈیجی دھن میلوں کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے   عام آدمی کی سہولتوں اور ڈیجیٹل اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے ایٹہ نگر انتظامیہ بنکوں اور حکومت کےمختلف محکموں کی تعریف کی۔   انہوں نے کہا کہ عوام کو آگے آنا چاہئے اور ڈیجی دھن میلوں کے فائدوں کا استعمال کرنا چاہئے۔   نقدی کے بغیر لین دین پر شہریوں کو بیدار کرنے کےلئے حکومت کے محکموں اور بنکوں نے اسٹال لگائے ہیں اور ڈیجی دھن میلے میں ڈیجیٹل ادائیگوں کے لئے دستیاب متبادل کی وضاحت کی ہے۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More