15.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شہید سپاہیوں کے کنبوں کی فلاح وبہود

Urdu News

نئی دہلی،24؍مارچ،وزارت دفاع میں وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج لوک سبھا میں نارن بھائی کچھاڑیا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ شہیدوں اور معذور ہوئے سپاہیوں کے کنبوں؍ لواحقین کی فلاحی اسکیموں اور انہیں دی جانے والی امداد اور دیگر سہولیات کی تفصیلات ضمیمے میں دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ ریاستی حکومتیں بھی شہیدوں کے کنبوں کو فوائد دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دفاعی عملے کے معذور یا کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے عملے کی بیواؤں اور اُن پر منحصر افراد کی طرف سے فیملی پنشن، خصوصی فیملی پنشن اور نقد امداد وغیرہ کیلئے وقتاً فوقتاً درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ ایسی درخواستوں کو تیزی کے ساتھ نمٹانے، اور ا س سلسلے میں حکومت کی پالیسیوں کے مطابق عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان درخواستوں پر عمل درآمد کی مناسب سطحوں پر نگرانی کی جاتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More