14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صارفین امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے وزیر، جناب رام ولاس پاسوان کی جناب سریندرکمارکو ایشیائی کھیل 2018میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے کانسے کاتمغہ جیتنے پرتہنیت

Urdu News

نئی دہلی: صارفین امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم کے وزیر،جناب رام ولاس پاسوان نے کل ایشیائی کھیل  2018میں کانسے کاتمغہ جیتنے کے لئے  ہندوستانی ہاکی ٹیم کےرکن جناب سریندرکمارکومبارکباد پیش کی ۔ وہ ایک ہاکی  کھلاڑی ہیں اورایف سی آئی میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ جناب رام ولاس پاسوان نے  جناب سریندرکمار کو اپنی نیک خواہشات پیش  کرتے ہوئے ،ان کے تابناک مستقبل کی خواہش ظاہرکی  اور5لاکھ روپے کا ایک چیک  اوردو عہدہ جاتی ترقیات حوصلہ افزائی کے طورپرپیش کیں ۔

اس   موقع پرجناب رام ولاس پاسوان نے محکمہ کے افسران کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی تلقین کی تاکہ کھلاڑی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں ۔ وزیرموصوف کے ذریعہ ہدیۂ تہنیت پیش کئے جانے پرجناب سریندرکمار نے اپنی مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے خود اپنے آپ پرفخرہورہاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More