19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صارفین امور کی وزارت کے سیکریٹری نے پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں اور دستیابی کے ساتھ ان کی وافر سپلائی پر اسٹینڈنگ کمیٹی کی صدارت کی

Urdu News

 نئی دلّی، صارفین امور کی وزارت کے سیکریٹری  جناب اویناش کے سریواستو کی صدارت می آج اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پیاز، ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں اور ان فراہمی کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں وزارت زراعت، کسانوں کی بہبود، ایم ڈی نیفیڈ، مدر ڈیری، کیندریہ بھنڈار کے نمائندگان، دلّی حکومت کے نمائبندگان اور محکمہ صارفین امور کے سینئر اہلکاروں نے شرکت کی۔

دالوں کی قیمتوں کو کم کرنے اور ان کی سپلائی میں اضافے کے لئے درج ذیل فیصلے لئے گئے ہیں:۔

1        کیندریہ بھنڈار اور سپھل کو تلقین کی گئی ہے کہ مرکزی ذخیرے سے خوردہ قیمت سے کم قیمت پر دالیں مہیا کرائی جائیں۔

2        نیفیڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وافر مقدار میں دالیں یا تو مارکیٹ قیمت پر یا دلّی حکومت کی قیمت پر سپلائی کی جائے جو کہ 82 روپئے فی کلو سے زائد نہ ہو۔

3        نیفیڈ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مل کی دالیں کیندریہ بھنڈار، سپھل اور این سی سی ایف کے ذریعہ 80-85 روپئے کے درمیان والی قیمت پر فروخت کرنے کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

4        یہ بھی جائزہ لیا گیا کہ حکومت اور نیفیڈ کے پاس دالوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں میں جہاں قیمتیں مقابلتاً ذیادہ ہیں،  معقول مقدار میں دالیں فراہم کرائی جائیں۔

5        دلّی حکومت کو قیمتوں کی نگرانی کے مراکز کو چیک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

          ٹماٹر کی وافر مقدار میں فراہمی اور قیمتوں میں کے لئے درج ذیل فیصلے کئے گئے ہیں۔

1        یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ٹماٹر کی وافر مقدار میں فراہمی اور قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔

2        مدر ڈیری نے مطلع کیا ہے کہ اس کے مراکز پر تین مختلف زمروں کے ٹماٹر دلّی میں فی الحال  30 روپئے، 40 روپئے اور 55 روپئے کلو کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔ محکمے نے  صارفین کی مدد کے لئے  مدر ڈیری سے قیمتیں مزید کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More