9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری حکام تقسیم کے مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان نے 16 سے 28 فروری تک سوچھتا پکھواڑا منانے کے لئے اپنی وزات کے حکام اور ملازمین کو سوچھتا حلف دلایا

Urdu News

صارفین کے امور، خوراک و سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان نے 16 سے 28 فروری 2019 تک سوچھتا پکھواڑے کے حصے کے طورپر آج نئی دہلی میں صارفین کے امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کی وزارت کے تمام افسران اور ملازمین کو سوچھتا کا حلف دلایا۔ جناب پاسوان نے صارفین کے امور کے محکمے کے سیکریٹری جناب اویناش کے سریواستو اور محکمہ خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے سیکریٹری جناب روی کانت کے ہمراہ کرشی بھون کے باہر کے علاقے میں جھاڑ و بھی دی۔

وزیر موصوف نے وزارت کے تمام افسران اور ملازمین سے ملک گیر سطح پر صفائی ستھرائی کی مہم کو کامیاب بنانے کی مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی۔جناب پاسوان نے اپنی وزارت کے افسران سے اپنے گھروں ، دفاتر ، پڑوس اور شہروں میں بھی صفائی ستھرائی کی کی مہم چلانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ اس حلف برداری کا مقصد مہاتما گاندھی کے ہندوستان کو صاف ستھرا رکھنے کے خواب کو نہ صرف شرمندہ تعبیر کرنا ہے ، بلکہ صفائی ستھرائی اور ترقی کو بھی فروغ دینا ہے۔جناب پاسوان نے زور دے کر کہا کہ ملک کو صاف ستھرا رکھ کر مدر انڈیا کی خدمت کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لئے ہر شخص کو سال میں 100 گھنٹے اور ہفتہ میں دو گھنٹہ صفائی ستھرائی کے لئے وقف کرنا ہوگا۔

یہ پکھوڑا افسران کے مابین کے علاوہ عمومی طورپر عوام میں صفائی ستھرائی اور صحت مند ماحول بنائے رکھنے کے تئیں بیداری پیدا کرنا ہے۔حکومت ہند اور ریاستوں کی گندگی کو دور کرنے اور ذاتی اور ماحولیاتی صفائی ستھرائی کے تئیں عوام کے طرز عمل میں تبدیلی لانے کی  وسیع کوشش کی ہے۔

پکھواڑے کے دوران وزارت اور اس سے متعلق محکموں اور دفاتر کو سوچھتا کے فروغ کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دینی ہوگی، جیسے دفاتر اور عوامی مقامات میں اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کے حالات کو بہتر بنانا ، بیت الخلاء کا معقول انتظام کرنا  اور صاف پانی کی فراہمی وغیرہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ معیاری خوردنی اشیاء کی پیداوار بھی شامل ہے۔

وزیر موصوف نے ریاست کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف عملہ پر ہوئے بزدلانہ حملے کی مذمت بھی کی۔ جناب پاسوان نے زور دے کر کہا کہ ہمارے بہادر فوجیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے بہادر شہیدوں کے کنبوں کے ساتھ یکجہتی ظاہر کی۔ انہوں نے شہیدوں کے لئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More