19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صاف ہوا مہم سے دہلی میں ہوا کی کوالٹی پر اچھا اثر پڑا ہے:ماحولیاتی کی وزارت

Urdu News

نئی دہلی، ماحولیاتی، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے ذریعے   10 فروری  کو  شروع کی گئی  صاف ہوا  کی مہم  کے پہلے  ہفتے میں  دہلی میں ہوا کی کوالٹی پر  بہت اچھا اثر  پڑا ہے۔

 ماحولیات، جنگلات  اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت،  قومی دارالحکومت خطہ دہلی کی حکومت،  مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ ( سی  پی سی بی) ، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی ( ڈی پی سی سی )  اور میونسپل کارپوریشنوں  کے  عہدیداروں پر مشتمل 70 ٹیموں نے  10 فروری کو اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ یومہ دوروں کا آغاز  اتوار کو چھوڑ کر 12 فروری سے ہوا۔ ان ٹیموں نے اب تک ضابطوں کی خلاف ورزی کے   4347  معاملات کی رپورٹ کی ہے اور 1892  معاملات میں   54 کروڑ روپے  کے   چلانا کاٹے ہیں۔

 صاف ہوا مہم  کے نفاذ کے آغاز  کے بعد  مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ذریعے یکجا کئے گئے  اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہوا کی کوالٹی  کی سطح میں ، جو  مہم  شروع ہونے کے وقت بہت  خراب کے زمرے میں تھی ،  12 سے 15 فروری کے درمیان ، معتدل کی سطح پر رہی ہے۔ جبکہ  16، 17 اور  18 فروری کو یہ خراب کی سطح پر رہی ہے۔

آلودگی کی سطح میں بھی قابل قدر کمی ہوئی ہے ۔ خاص طور پر  پچھلے سال  آج ہی کے دن کے مقابلے  آلودگی کی سطح کافی کم ہے۔ پچھلے سال  ہوا کی کوالٹی  کسی دن بھی  معتدل نہیں رہی۔ یہاں تک کہ اس سال  16، 17  اور 18 فروری کو بھی  پچھلے سال کے مقابلے آلودگی کی سطح کافی کم ہوئی ہے۔

ہوا کی کوالٹی ، موسم  کی پیشگوئی اور تحقیق کے نظام  (ایس اے ایف اے آر) کے مطابق  صاف ہوا کی مہم کے نتیجے میں  معمول کی  صورت حال کے دوران بھی ہوا میں آلودگی کی سطح میں  قابل قدر کمی ہوئی ہے۔

 مہم سے حاصل کردہ سبق کو ،  اس عرصے کے دوران تمام فریقوں کے ساتھ وسیع تر مشورے  کی بنیاد پر  معمولات میں  کمی کو پورا کرنے کے علاوہ  آلودگی کو کم کرنے سے متعلق  سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ صاف ہوا مہم 23 فروری 2018  تک جاری رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More