15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 اعشاریہ تین پانچ لاکھ سے زیادہ ہوئی، صحتیابی کی شرح 63 اعشاریہ تین تین فیصد ہوئی

Urdu News

نئی دہلی، ‘‘ مرکز کی ، جانچ کرو ، تلاش کرو اور علاج کرو’’  حکمت عملی پر ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں عمل کر رہی ہیں۔ اس حکمت عملی سے کووڈ – 19 وبا سے نمٹنے کا ایک موزوں طریقہ فراہم ہوا ہے۔ بھارت میں کووڈ کے مریضوں کی صحتیاب ہونے کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہوا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 22942 لوگوں کا علاج کیا گیا اور انہیں چھٹی دی گئی ۔ اس کے نتیجے میں کل مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 63 اعشاریہ تین تین فیصد ہو گئی ہے۔ ابھی تک 635756 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

انفیکشن پھیلنے سے نمٹنے کی حکمت عملی میں وسیع پیمانے پر اس بیماری کے پھیلنے کا جلد پتا لگانے ، اور آسانی سے جانچ کرنے  نیز کووڈ مریضوں کا تیزی سے پتا لگانے پر لگاتار توجہ دی گئی ہے جس کا مقصد اس وبا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ کنٹین منٹ حکمت عملی جس پر کنٹین منٹ اور بفر زون میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے، اُس میں گھر گھر جا کر سروے ایس اے آر آئی / آئی ایل آئی ، مریضوں کی نگرانی  پر زور دیا گیا ہے۔ اس حکمت عملی میں معمر افراد اور کئی بیماریوں کا سامنا کرنے والے افراد پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس سے اس بات کی یقین دہانی ہو گئی ہے کہ کووڈ کے مریضوں کی بروقت شناخت کی جا رہیے اور ان کا علاج  ان کی علامتوں کی شدت کے مطابق  گھر پر یا اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے۔

چونکہ جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے لہذا روزانہ تین لاکھ سے زیادہ جانچیں کی جا رہی ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 333228 نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔  کل ملا کر 13072718 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں فی دس لاکھ آبادی میں 9473 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

جنوری 2020 میں تشخیص کی محض ایک لیباریٹری تھی لیکن ملک میں اب 1244 لیباریٹریز قائم ہو چکی ہیں جن میں سے سرکاری شعبے کی 880 لیباریٹریز ہیں  اور پرائیویٹ شعبے کی 364 لیباریٹریز ہیں۔

  کووڈ –  19 سے متعلق تکنیکی معاملات ، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے لیے براہ کرم اس ویب سائٹ سے لگاتار لاگ آن کرتے رہیں : https://www.mohfw.gov.in/  اور @MoHFW_INDIA

  کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس پتے پر آن لائن بھیجے جا سکتے ہیں  technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالات  آن لائن  اس پتے پر  بھیجے جا سکتے ہیں : ncov2019@gov.in اور @CovidIndiaSeva

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے اس ہیلپ لائن نمبر  یا اس ٹول فری نمبر پر رابطہ قائم کریں : +91-11-23978046 or 1075  کووڈ – 19 کے بارے میں  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست اس ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More