17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کوروناوائرس کے بارے میں وزارتوں/ محکموں اور ریاستوں کی تیاری کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی  دہل۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود (ایچ ایف ڈبلیو) کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے ایک ویڈیو کانفرنس کی صدارت  کے ذریعے نیپال سے متصل پانچ ریاستوں (اتراکھنڈ، اترپردیش، بہار، مغربی بنگال اور سکم) کے چیف سکریٹریوں اور ڈی جی (پولیس) اور دوسری ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سکریٹری (ایچ)  کے ساتھ کوروناوائرس کی  روک تھام  اور اس کے بندوبست کی  تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جناب اجے بھلاّ، سکریٹری (ہوم)  ڈاکٹر بلرام بھارگو ، سکریٹری (ڈی ایچ آر) ، جناب جی وی وی شرما ،ممبر سکریٹری (این ڈی ایم اے) ، ڈاکٹر گنگا کھیدکر، سائنٹسٹ (آئی سی ایم آر) ، محترمہ روبینہ علی، جوائنٹ سکریٹری (وزارت شہری ہوابازی )، جناب  آر کے اگروال ، جوائنٹ سکریٹری (پورٹس) ، جہاز رانی کی وزارت نے بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

سکریٹری صحت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ اطلاع بھی دی  کہ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  تیاریوں کا مسلسل اور قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت نے نیپال کی سرحد سے متصل پانچ ریاستوں کے  وزرائے اعلیٰ اور دیگر ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ کر ان سے یہ درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تیاریوں کا ذاتی طور پر جائزہ لیں۔

نیپال میں نوول کورونا وائرس کے  مصدقہ کیس کے سلسلے میں  بھارت نے نیپال کی سرحد پر اپنی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے۔ سکریٹری  (ایچ ایف ڈبلیو) نے صحت اور دیگر ایجنسیوں کے  تعلق سے ان سرحدی ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس میں احتیاط اور بندوبست کے مختلف ضابطوں کی پابندی جن لوگوں کو اسکرین کیا جاتا ہے اور جو لوگ نیپال کے ساتھ سرحد پار کرتے ہیں ان کے مابین کوروناوائرس کی روک تھام کے بارے میں آگاہی ، ان لوگوں کے ذریعے  اپنے حالات کا بذات خود بیان ، الگ تھلگ کیے گئے وارڈ اور احتیاطی اقدامات شامل ہیں۔ ریاستوں نے مطلع کیا کہ انہوں نے سرحد پار کرنے والے  لوگوں کی اسکریننگ کیلئے تمام ضروری بندوبست کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت کی طرف سے سفر سے متعلق جو ایڈوائزریز ، دوسرے رہنما خطوط اور ضابطے وغیرہ جاری کیے گئے ہیں ان کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔  سشستر سیما بل (ایس ایس بی) ، میڈیکل افراد اور صحت  اہلکاروں کی تشریق بھی کی گئی ہے۔ سرحدی چوکیوں پر مائیک کے ذریعے اعلان کرنے ، اور اشتہارات وغیرہ بانٹنے کے ذریعے آگاہی کی  مہمیں چلائی جارہی ہیں۔ سکریٹری (ایچ) نے مشورہ دیا ہے کہ اس ہفتے سرحد گاوؤں میں کوروناوائرس سے پھیلنے والی بیماریوں ، اس کے  اثرات ، احتیاطی تدابیر اور اس کے بارے میں اطلاع وغیرہ دینے  کیلئے  پنچایتی راج محکموں کے تعاون سے خصوصی گرام سبھائیں منعقد کی جائیں۔ انہوں نے ہوٹلوں کی ایسوسی ایشنوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ نیپال سے آنے والے  مسافروں کے بارے میں جنہوں نے مذہبی مقامات اور سیاحتی مقامات کا ان ریاستوں میں دورہ کیا ہو، ان کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے میں تعاون کریں۔

سکریٹری (ایچ ایف ڈبلیو) نے اطلاع دی کہ سات ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور دیگر 12 ہوائی اڈوں پر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ میڈیکل افسروں کو  ہوائی اڈوں کے حکام کے ساتھ تعاون کرنے پرمتعین کیا جائے اور ان ہوائی اڈوں کے تیسرے درجے کے اسپتالوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے ریاستوں کو یہ مشورہ بھی دیا  کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ا س وائرس کے مشتبہ کیسوں سے بروقت نمونے اکٹھے کرنے اور انہیں این آئی وی ، پُنے تک پہنچایا جائے۔ ریاستوں کو ذاتی تحفظ کے آلات مثلاً ماسک وغیرہ کی ضرورتوں کا بھی اندازہ لگانا ہے اور ان کی  مناسب سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔ سکریٹری  (ایچ ) نے ریاستوں کو وزارت صحت کی ہرممکن امداد کا یقین دلایا جس میں باضابطہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میڈیکل اہلکاروں / عملے کے افراد اور دیگر ایجنسیوں کی تشریق بھی  شامل ہے۔ ریاستوں کو مشورہ دیاگیا ہے  کہ وہ ریاستوں کے اندر مختلف ایجنسیوں کی کوششوں میں تال میل پیدا کرنے کیلئے ایک نوڈل افسر کاتقرر کریں اور مرکزی وزارت صحت کو پیش رفت سے برابر آگاہ کرتی رہیں۔

جناب اجئے کمار بھلاّ ، سکریٹری  برائے اُمور داخلہ نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی  صاحبان کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور صحت کے محکمے کے تعاون سے سرحدی علاقوں میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں ان کی رہنمائی کی۔ جہاز رانی کی وزارت نے مطلع کیا  کہ قومی بندرگاہ حکام کو ضروری مراسلات بھیج دیے گئے ہیں۔ انہیں یہ مشورہ بھی دے دیا گیا ہے کہ وہ اِن لینڈ واٹر ویزاتھارٹی آف انڈیا کے ساتھ رابطہ قائم کریں اور ساحلی ریاستوں سے تال میل پیدا کریں۔ این ڈی ایم اے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے رہنما خطوط اور دیگر متعلقہ معلومات سے ریاستی حکام کو واقف کرائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More