19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت کی وزارت نےخوراک کی فراہمی اور معیارات میں ترمیمات کو نوٹیفائی کیا ہے

Urdu News

نئی دہلی، ۔صحت اور خاندانی فلا ح و بہبود کی وزارت نے ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ خوراک کی فراہمی اور معیارات (غلاظت، نامیاتی زہر اور تلچھٹ)ضابطے 2011 میں 7 نومبر 2017 کو ترمیمات کو نوٹیفائی کیا ہے ۔

اس نوٹیفکیشن میں گوشت اور گوشت کی مصنوعات میں مختلف انٹی با یو ٹکس کی زیا دہ سے زیادہ قابل اجازت مقدر کو درج کیا گیا ہے ۔  اس میں چکن بھی شامل ہے ۔ چکن کے 37 انٹی با یو ٹکس اور جا نوروں کے علا ج کی دیگر 67 ادویات کی زیا دہ سے زیادہ حد مقرر کی گئی ہے ۔

اس نو ٹیفکیشن کے ذریعہ 30 دن کے اندر اندر 6 دسمبر 2017 تک عام پبلک سمیت اس معاملے سے وابستہ تمام افراد کو تجویز یں اور اعتراضات داخل کر نے کی دعوت دی گئی ہے ۔ وصول ہو نے والے اعتراضات اور تجا ویز کو ایف ایس ایس اے آئی کے سائنس پینل کے سامنےغور و خوض کے لئے  رکھا جائےگا ۔ سا ئنس پینل کی سفا رشات پر سا ئنس کمیٹی اور اس کے بعد منظوری کے  لئے فوڈ اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائےگا۔ اس  کے بعد اسے عزت مآب وزیر صاحب کی منظوری کے بعد ہندوستان کے گزٹ میں شائع کیا جا ئے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More