16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت کی وزارت کو سوچھتا پکھواڑا کے لئے بہترین ایوارڈ سے نوازا گیا

Ministry of Health adjudged best for ‘Swachhta Pakhwada’, receives award
Urdu News

نئی دہلی، صحت اور خاندانی فلا ح و بہبود کی وزارت کو سوچھتا پکھواڑا کے دوران اس کے تعاون کے لئے بہترین محکمہ قرار دیا گیا ہے ۔ یہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے سوچھ بھارت مشن کی ایک بین وزارتی مہم ہے ۔ وزارت صحت نے پہلی فروری 2017 سے 15 فروری 2017 تک سوچھتا پکھواڑا منا یا تھا ۔ یہ ایوارڈ 2 اکتوبر 2017 کو وزارت کو پیش کیا گیا تھا جو سوچھ بھارت مشن کی تیسری سا لگرہ ہے، صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت کے سکریٹری نے وزارت کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔ 36 ریا ستوں / مرکز کے زیر انتظام علا قوں کی پبلک صحت کی سہو لتوں ،مرکزی حکومت کے اسپتالوں اور وزارت کے دفا تر میں سوچھتا پکھواڑا سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ یہ سرگرمیاں سوچھتا مو منٹ کی پا ئیداری کے لئے نہا یت اہم سمجھی جا تی ہیں ۔

15 روزہ سوچھتا کے دوران تمام اسپتالوں/کلینکس کو ہدا یت دی گئی تھی کہ وہ کچرے کو الگ تھلگ رکھنے کے لئے کچرے کے کنستروں کو رکھیں ۔ اور اسپتا لوں کے وارڈوں اور اسپتال کے احاطےمیں صفائی ستھرائی کی زبردست مہم شروع کی گئی ۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت پر مریضوں اور وزیٹرس کے ساتھ ڈاکٹروں ،نرسوں اور طبی عملے نے صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا ۔

صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈّا کے 15 فروری 2017 کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کا معا ئنہ کرنے کے ساتھ سوچھتا پکھواڑا اختتام پذیر ہو گیا ۔ وزارت کے عملے کے ساتھ وزیر موصوف نے نرمان بھون کے کو ری ڈور کی صفائی میں حصہ لیا اور وزارت کے مختلف کمروں اور علا قوں کا معا ئنہ کیا ۔ وزارت کے مختلف ڈیویژنوں سے سوچھتا پکھواڑاکے دوران غیر مطلوب اور پرائی فا ئلیں بھی ہٹائی گئیں۔

سوچھتا پکھواڑا اپریل 2016 میں شروع ہوا تھا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More