16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صحت یابی کی شرح مزید بہتر ہوکر 62.42 فی صد ہوئی

Urdu News

نئی دلّی: کووڈ – 19 کے مریضوں کی صحت یابی  کی  تعداد میں  اضافے کا رجحان جاری  ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کل  19138 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے  کووڈ  – 19 کے  کل صحت یاب مریضوں کی  تعداد 495515 تک پہنچ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی  صحت یابی کی قومی شرح  آج بڑھ کر 62.42 فی صد ہو گئی ہے ۔ سر دست 276882 مریض زیرِ علاج ہیں ۔

          صحت یابی کی شرح میں  بہتری  ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ مرکز  کے اشتراک  سے  کئے گئے احتیاطی اور سرگرم  بتدریج اقدامات  کے نتیجے میں ہوئی ہے ۔  زیادہ  جامع طور پر کی جانے والی ٹسٹنگ سے  مریضوں کا جلد  پتہ لگانے میں مدد ملی ہے ۔  کم اور معتدل  علامات والے مریضوں کو  گھروں میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے ۔ شدید بیمار افراد کی موثر طبی  دیکھ  بھال کی جا رہی ہے  اور اسپتالوں کے مناسب بنیادی ڈھانچے کے ذریعے  صحت خدمات میں اضافہ ہوا ہے ۔  مرکز  اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان  مسلسل اور بلا رکاوٹ   تعاون کی وجہ سے ملک میں صحت یابی کی شرح مسلسل  بڑھ رہی ہے ۔  آج ہمارے پاس  کووڈ کے لئے مخصوص 1218 اسپتال ہیں ۔  کووڈ کے لئے مخصوص 2705 صحت مراکز  اور 10301 دیکھ بھال کے مراکز ہیں ۔

          اگر چہ پورے ملک میں صحت یابی  کی شرح  میں  اضافے کا  ہمت افزا رجحان   جاری ہے  لیکن 18 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ایسے ہیں ، جہاں صحت یابی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے ۔  ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں ::

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

صحت یابی کی شرح

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

صحت یابی کی شرح

مغربی بنگال

64.94%

مدھیہ پردیش

74.85%

اتر پردیش

65.28%

ہریانہ

74.91%

اڈیشہ

66.13%

تری پورہ

75.34%

میزورم

67.51%

راجستھان

75.65%

جھار کھنڈ

68.02%

دلّی

76.81%

پنجاب

69.26%

چنڈی گڑھ

77.06%

بہار

70.40%

چھتیس گڑھ

78.99%

گجرات

70.72%

اترا کھنڈ

80.85%

ہماچل پردیش

74.21%

لداخ ( یو ٹی )

86.73%

          قومی سطح پر مریضوں کی شرح اموات  کم ہو کر  2.72 فی صد ہو گئی ہے ۔  یہ شرح اموات دنیا کے  کئی دیگر ملکوں کے مقابلے  کافی کم ہے ۔  ملک میں  کووڈ – 19 کے بندوبست  کے سلسلے میں شرح اموات کو کم سے کم رکھنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ مرکز کی مدد اور رہنمائی کے ساتھ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے بزرگوں اور دیگر امراض میں مبتلا افراد جیسے زیادہ خدشے والے  گروپ    پر رتوجہ مرکوز کر  رہے ہیں اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔ کووڈ کے مریضوں کے لئے بہتر معیار کی طبی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ آیوشمان بھارت  – صحت اور   بہتری کے مراکز کے ساتھ  آشا اور اے این ایم کے پورے ملک میں مضبوط نیٹ ورک نے  موثر نگرانی  اور رابطوں کو پتہ چلانے سمیت  مہاجر مزدوروں  وغیرہ  کی نگرانی میں بہت مدد کی ہے ۔ اس کے نتیجے میں   30 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  شرح اموات قومی اوسط سے    کم ہے ۔

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

شرح اموات

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے

شرح اموات

منی پور

0%

بہار

0.82%

ناگا لینڈ

0%

ہماچل پردیش

0.96%

دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو

0%

تلنگانہ

1.07%

میزورم

0%

آندھرا پردیش

1.16%

انڈمان و نکو بار جزائر

0%

پڈو چیری

1.22%

سکم

0%

چنڈی گڑھ

1.34%

تری پورہ

0.06%

تمل ناڈو

1.39%

لداخ ( یو ٹی )

0.09%

اترا کھنڈ

1.39%

آسام

0.16%

ہریانہ

1.48%

کیرالہ

0.41%

کرناٹک

1.56%

چھتیس  گڑھ

0.41%

جموں و کشمیر ( یو ٹی )

1.62%

گوا

0.42%

میگھالیہ

1.77%

اڈیشہ

0.46%

راجستھان

2.18%

اروناچل پردیش

0.66%

پنجاب

2.56%

جھار کھنڈ

0.71%

اتر پردیش

2.66%

          ٹسٹ  ، ٹریک اینڈ ٹریٹ   ( جانچ  ، پتہ لگانا اور علاج ) کی حکمتِ عملی  کو پورے ملک میں  نافذ کرنے   پر توجہ  مرکوز کئے جانے کے نتیجے میں  کووڈ – 19 کی شناخت کے لئے  11024491 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔  یومیہ ٹسٹ  کی تعداد میں بھی  اضافے کا رجحان ہے – پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 283659 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔

          ملک میں  ٹسٹ کرنے والے لیبس  کے نیٹ ورک  کو بھی مستحکم کیا گیا ہے  اور  835 سرکاری سیکٹر کی لیبس  اور  334 پرائیویٹ لیبس کے ساتھ ملک میں اب کووڈ کا ٹسٹ کرنے والی لیبس کی تعداد  1169 ہو گئی ہے ۔  ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں  :

  • بر وقت  آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹسٹ  کی لیبس  : 614 ( 382 سرکاری اور 232 پرائیویٹ )
  • ٹرو نیٹ  پر مبنی ٹسٹ لیبس  : 458 ( 418 سرکاری اور  40 پرائیویٹ )
  • سی بی  این اے اے ٹی  پر مبنی ٹسٹ لیبس  : 97 ( 35 سرکاری اور 62 پرائیویٹ )

کووڈ  – 19 سے متعلق تکنیکی  امور  ، رہنما خطوط اور  مشاورت   کے بارے میں  تمام مصدقہ جانکاری   اور تازہ معلومات کے لئے    https://www.mohfw.gov.in/  اور  @MoHFW_INDIA پر رجوع کریں ۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالوں  کو   ای میل   technicalquery.covid19@gov.in اور دیگر سوالوں کو  ncov2019@gov.in  اور   @CovidIndiaSeva پر بھیجا جا سکتا ہے ۔

کووڈ – 19 سے متعلق کسی بھی سوال کے لئے صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت   کے ہیلپ لائن نمبر   +91-11-23978046  اور 1075 ( مفت ٹیلی فون نمبر ) پر رجو کریں ۔

ریاستوں / یو ٹی  کی کووڈ – 19 سے متعلق ہیلپ  لائن نمبروں کی فہرست   https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf پر دستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More