23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند نے راشٹرپتی بھون میں ایل پی جی پنچایت کی میزبانی کی

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کوند نے آج راشٹرپتی بھو ن میں ایل پی جی پنچایت کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ اس پنچایت کا اہتمام پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ایل پی جی صارفین کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی جا سکے۔ آپسی طور پر ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربے شیئر کئے جا سکیں۔ ہر ایل پی جی پنچایت میں لگ بھگ 100 ایل پی جی صارفین ، ایل پی جی کے محفوظ اور پائیدار استعمال ، اس کے فائدے اورکھانا پکانے میں صاف ستھرے ایندھن اور عورتوں کو بااختیار بنانے کے درمیان تعلق پر بات چیت کرنے کیلئے اپنی رہائش گاہ کے نزدیک جمع ہوتے ہیں۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا 31مارچ 2019 سے پہلے ہندوستان بھر میں اس طرح کی ایک لاکھ پنچایتوں کا اہتمام کرنے کا ارادہ ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے کہا کہ اُجولا یوجنا عورتوں کو بااختیار بنانے کے عمل کو مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نےقدرتی گیس اور پٹرولیم کی وزارت کے ذریعےصحت، فلاح و بہبود اور عورتوں  کوبااختیار بنانے  کے ذریعے سماجی  انصاف کو آگے بڑھانے کی کوششوں کیلئے وزارت کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اُجولا یوجنا کے حصے کے طور پر ایل پی جی پنچایتوں کا اہتمام کافی سودمند ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More