نئیدہلی، ۔صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے 8دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں ہندوستانی بحریہ کے آبدوز دستے کو پریذیڈینٹس کلر سے سرفراز کیا۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں صدر جمہوریہ موصوف نے کہا کہ ہمارے بحری مفادات ہماری ہندوستانی معیشت اورسلامتی نیز عوام کی فلاح وبہبود سے وابستہ ہیں ۔ ہندوستان کی 90 فیصد تجارت بحری راستوں سے ہوتی ہے ،جس سے ہندوستانی بحریہ کا کردار نہ صرف قومی سلامتی بلکہ تعمیرقوم کے وسیع تر عمل میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ بحریہ ہندوستان کی بحری طاقت کے بنیادی وسیلے کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بحریہ ہمارے بحری مفادات اور شہری اورفوجی مفادات کے نگراں اور سرپرست کی حیثیت رکھتی ہے ۔
مزید برآں جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ سمندر اسے کبھی معاف نہیں کرتا جو اس کا احترام نہیں کرتا ۔اس بات سے ہماری ہندوستانی بحریہ کے ان بہادر آْبدوز فوجیوں سے زیادہ کو واقف ہوسکتا ہے ، جو سمندر کی لہروں کی تہہ میں اپنی کشتیا ں چلاکر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں ۔ یہ تمام لوگ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی جوکھم کے حالات میں زبردست ہنر مندی کے ساتھ انجام دیتے ہیں ۔ ملک وقوم کو ان کی کامیابیوں پر فخر ہے اور قومی سلامتی کے لئے ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہیں ۔
جناب صدر نے کہا کہ آج ہندوستانی بحریہ کے آبدوز دستے کو پچھلے 50 برس کے دوران جنگ اور امن دونوں حالات میں ملک وقوم کی غیر معمولی خدمات کی ادائیگی کے اعتراف میں ریذیڈینٹس کلر سے نوازا جارہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے آبدوز میں کام کرنے والے غوطہ خوروں کو مبارکباددی ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان آبدوز غوطہ خوروں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جنہوں نے ملک وقومی کی خدمت کے لئےاپنی جان بھی قربان کردی تھی ۔