نئی دہلی،07۔مارچ ۔صدر جمہوریہ نے بزرگ سماجی لیڈر اور معروف رکن پارلیمان جناب ربی رے کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ آنجہانی رے صاحب کی اہلیہ ڈاکٹر سرسوتی سوین کے نام اپنے پیغام تعزیت میں جناب مکھرجی نے کہا ہے کہ :’’ مجھے آپ کے شوہر جناب ربی رے کی موت کی خبرسن کر سخت افسوس ہوا ہے ۔
جناب ربی رے نے مجاہد آزادی ،بزرگ سماجی لیڈر اور سرکردہ رکن پارلیمان کی حیثیت سے ملک وقوم کی زبردست خدمات انجام دی ہیں ۔جناب ربی رے مرکزی وزیر صحت اور لوک سبھا کے اسپیکر کے منصبوں پر بھی فائز رہے ہیں ۔ ان کی موت سے ملک وقوم ایک ایسے لیڈر سے محروم ہوگئی ہے جو ہمیشہ سماج کی زمینی سطح پررابطے میں رہا۔ براہ کرم میری دلی تعزیت قبول کیجئے ۔میں سروشکتی مان ایشور سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی سکت عطا فرمائے ۔
11 comments