15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ نے مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں لوگو اور پورٹل جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں راشٹر پتی بھون میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے150 ویں یوم پیدائش کی یادگار کے لئے لوگو اور ویب پورٹل (http://gandhi.gov.in/) جاری کیا۔ یہ لوگو تہذیب وثقافت کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) اور ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مہیش مشرا اور وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب ارون گوئل کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔

یہ لوگو کراؤڈ سورسنگ کے ذریعہ حاصل کیاگیا ہے۔ لوگو کی ریل گاڑیوں، میٹرو ریل، ای۔ میلوں ، سرکاری اسٹیشنری، کیلنڈر اور ڈائری، سرکاری اشتہارات اور تشہیری مواد، ڈیجٹیل دستخط وغیرہ کے ذریعہ برانڈنگ کی جائے گی۔

یہ لوگو حکومت ہند کی وزارت/ محکموں کے سرکار ی دائرہ کار کے اداروں، معاون/ متعلقہ دفاتر، خود مختار اداروں کے ذریعہ استعمال میں لایاجائے گا۔

لوگو کا ڈیزائن رنگوں کی رہنمائی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کے لئے ویب سائٹ https://gandhi.gov.in/download.html پر دستیاب ہے۔

  1. لوگو اصلی شکل میں(اصلی لوگو)
  2. ایک رنگ میں استعمال کے لئے لوگو(بلیک اور وہائٹ میں استعمال کے لئے)
  3. گہرے/ ہلکے بیک گراؤنڈ کے ساتھ الٹی شکل میں لوگو
  4. گہرے پس منظر کے ساتھ الٹی شکل میں لوگو

نئے ویب پورٹل کی خصوصیات ہیں:

(الف)مختلف جغرافیائی علاقہ سے آنے والے وزیٹروں کی شناخت کرنا اور انہیں مخصوص معلومات فراہم کرنا۔

(ب) ادارے اور افراد، تقریب میں شریک ہوسکتے ہیں اور اپ لوڈ کے لئے آسان طریقے سے اپنی کریا نجلی جمع کرسکتے ہیں۔

(ج) اس پورٹل میں گاندھیائی ادب، فسلفہ، تقاریر، ویڈیوز، نادر تصاویر دستیاب ہیں۔

یہ ویب پورٹل اپنی نوعیت کے اعتبار سے شرکت کرنے والا ہے اور اس میں شرکت کرنے والے تمام ادارے ویب سائٹ پر یادگار سے متعلق اپنی سرگرمیاں اپ لوڈ کرسکیں گے۔ اس میں گاندھی پیڈیا کی انوکھی خصوصیت بھی ہے جو گاندھی سے متعلق معلومات کا ذخیرہ ہوگا وار اس میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا رہے گا۔

2 اکتوبر 2018 سے 2 اکتوبر 2020 تک دوسال تک چلنے والی تقریبات ، پورے ملک اور پوری دنیا میں مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کی یاد میں منائی جائے گی۔ اس بڑی تقریب کا منصوبہ عمل بنانے کے لئے مئی2018 میں صدرجمہوریہ کی صدارت میں قومی کمپنی کی میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں کل 92 مشور ے حاصل ہوئے تھے۔

مزید برآں پورے ملک اور پوری دنیا میں یادگاری تقریبات کے انعقاد کے لئے وزیراعظم کی صدارت میں ا یکزیکیٹو کمیٹی نے کل 33 مشوروں کو منظوری دی تھی۔ ان کے مطابق حکومت ہند کی تمام وزارتوں/ محکموں اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں نے اپنی وزارتوں /محکموں سے متعلق کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ان منصوبہ عمل کو و یب پورٹل پر اپ لوڈ کیاجارہا ہے۔

gandhi.gov.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More