20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ کا جناب انل مادھو دوے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

राष्ट्रपति ने श्री नरेश चन्द्रा के निधन पर शोक व्यक्त किया
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی، صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے ماحولیات کی وزارت میں وزیر مملکت جناب انل مادھو دوے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ان کے بھائی جناب ابھے دوے کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا کہ مجھے آپ کے بھائی کی اچانک موت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

جناب دوے نے ایک رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) اور ماحولیات کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر ملک کی قابل تعریف خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے 8 سال تک راجیہ سبھا کے رکن  رہتے ہوئے مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے اہم تعاون کیاأ ماحولیات کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر اپنی مدت کار میں انہوں نے فطرت اور ماحولیات کے تحفظ کیلئے جامع کوششیں کی ہیں۔

مہربانی کرکے میری دلی تعزیت کو قبول کریں اور اپنے اہل خانہ سے بھی میری جانب سے تعزیت کریں۔ بھگوان آپ سبھی کو اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More