16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ کل راشٹرپتی بھون میں پردھان منتری راشٹریہ بال پروسکار 2019 تقسیم کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل یہاں راشٹرپتی بھون میں پردھان منتری راشٹریہ بال پروسکار2019تقسیم کریں گے۔یہ ایوارڈز جدت طرازی، علمی، کھیل کود، آرٹ اور تہذیب وثقافت، سماجی خدمات  اور بہادری کے زمرے میں ایک مشترکہ نیشنل چائلڈ ایوارڈ(جسے اب بال شکتی پروسکار کہاجاتا ہے)سمیت 26 منتخب ایوارڈ یافتگان کو دیئے جائیں گے۔اس سال بال شکتی پروسکار کے لئے کل 783درخواستیں موصول ہوئیں تھی۔ نیشنل چائلڈ ویلفیئر ایوارڈ زمرہ(جسے اب بال کلیان پروسکار کہاجاتا ہے)کے تحت دو افراد اور تین اداروں کو بھی ایوارڈ دیئے جائیں گے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی کی صدارت میں نیشنل سلیکشن کمیٹی کے ذریعہ ایوارڈ پانے والے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی۔

حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ‘‘پردھان منتری نیشنل چلڈرن ایوارڈ’’ کے نام کے تحت ایک نئی ایوارڈ اسکیم شروع کی ہے۔ یہ ایوارڈ دو اہم زمروں میں دیئے جائیں گے۔ ان ایوارڈز میں اب بہادری کے ایوارڈ کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔ یہ زمرے حسب دیل ہیں:

  1. بال شکتی پروسکار( یہ قبل نیشنل چائلڈ ایوارڈ کے طور پر جانا جاتا تھا)
  2. بال کلیان پروسکار(یہ قبل نیشنل چائلڈ ویلفیئر ایوارڈ کےطور پر جاناجاتا تھا)

(1) بال شکتی پروسکار، درج ذیل شعبوں میں دئے جائیں گے۔

  1. جدت طرازی
  2. سماجی خدمت
  3. تعلیم
  • IV. کھیل کود
  1.  آر اور تہذیب وثقافت
  • VI. بہادری

(2)  بال کلیان پروسکار

  1. افرادی طور پر
  2. ادارہ

انفرادی ایوارڈ  میں ہر ایک ایوارڈ یافتہ کو 100000 (ایک لاکھ) روپئے نقد ، ایک میڈل، توصیفی سند اور سرٹیفکیٹ دی جاتی ہے۔

ادارے زمرہ کے ایوارڈ میں فی کس500000( پانچ لاکھ) روپئے ایک میڈیل توصیفی سند اور سرٹیفکیٹ شامل ہے۔

نیشنل چائلڈ ویلفیئر ایوارڈ( انفرادی اور ادارہ دونوں زمرے کے لئے) کی زائد از زائد تعداد تین ہوگی۔

اس اسکیم کو عوام کے مابین مقبول بنانے اور اسے زیادہ ہر دلعزیز بنانے کی غرض سے اس وزارت نے آن لائن درخواستیں قبول کرنے کی خاطر این آئی سی کے ذریعہ تیار کرنا ایوارڈ پورٹل  (i.e www.nca-wcd.nic.in) کو یکم اگست 2018 کو لانچ کیا تھا۔کوئی بھی بچہ ہندوستان کا شہری ہے اور ہندوستان میں مقیم ہے وہ ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کرا کر نیز مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات کو منسلک کرکے نیشنل چائلڈ ایوارڈ کے لئے درخواست کرسکتا ہے۔عوام کا بڑے پیمانے پر رد عمل حاصل کرنے کے لئے ہندوستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی بچے کو، جس میں کسی بھی شعبے میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ہے اسے ایوارڈ کے لئے نامزد کرسکتا ہے۔ افراد جو ہندوستان کے شہری ہے اور انہوں نے بچوں کی ترقی، بچوں کے تحفظ اور بچوں کی فلاح وبہبود کے شعبے میں  گراں قدر تعاون کیا ہے جس کی مدت 7 برس سے کم نہیں ہے اور اس سے بچے اور اداروں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ادارے جنہوں نے بچوں کے فلاح وبہبود کے کسی بھی شعبے میں دس سال تک بچوں کے کاز میں  نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ نیشنل چائلڈ ویلفیئر ایوارڈ کے لئے درخواست کرسکتے ہیں۔

ایوارڈ کے لئے لوگو مسابقت کی بنیاد پر سوشل میڈیا کی وساطت سے حاصل کیا گیا ہے یہ ایوارڈز 26 جنوری سے قبل دیئے جارہے ہیں تاکہ یہ یقینی ہوسکے کہ یہ بچے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرسکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More