نئی دہلی ،یکم ستمبر: صدرجمہوریہ ہند جناب را م ناتھ کووند نے اہل وطن کو عیدالاضحی ٰ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
صدرجمہوریہ ہند نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ‘‘عید الاضحی ٰ کے موقع پرمیں اپنے تمام اہل وطن خصوصاًاپنے مسلم بھائی بہنوںکو،بھارت ا وربیرون بھارت، اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔
آئیے ہم سب اس موقع پراپنے آپ کو ازسرنوجذبہ صداقت ، ایثار،قربانی اور خدمت خلق کے لئے جو اس تیوہار کا نچوڑ ہے ، وقف کریں ۔ خداکرے یہ منفرد تیوہار ،ہماری ملی جلی ثقافت کو تقویت بخشے ، یکجہتی اور باہمی اتحاد کو مستحکم بنائے اور ہم سب کو بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لئے جدوجہد کرنے کی توفیق عطاکرے۔