17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند،جناب کووندسائیپرس پہنچے :نکوشیاکے ایوان نمائندگان سے خطاب کیا، اورکہاکہ ہندوستان میں تجارت کے مواقع موجود ہیں ، اورسائیپرس کے لئے ہندوستان کے دروازے کھلے ہیں

Urdu News

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووندپرسوں یعنی (2ستمبر ، 2018) کو سائپرس پہنچ گئے ۔ دورے کے آغاز میں ، انھوں نے یوروپ کی تین ریاستوں ۔۔سائپرس ، بلغاریہ اورچیک جمہوریہ ، کادورہ کیا۔ صدرجمہوریہ نے (3ستمبر، 2018) کو نکوشیامیں سائپرس کے ایوان  نمائندگان سے خطاب کیا۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، صدرجمہوریہ  ہندنے کہا کہ سائپرس اورہندوستان کے مابین تعلقات دیرینہ ، مستحکم اورمختلف پہلووں پرمحیط ہیں ۔قدیم تہذیب ہی ہمارے عوام کی  اولین ترجیح رہی ہے ۔ سائپرس اورہندوستان کے شہریوں کے درمیان  مستحکم  روابط ہی ہماری باہمی قوت کا اہم ذریعہ ہیں  ۔عوام سے عوام رابطوں، اقتصادی اورتجارتی رابطوں ، تعلیمی اوردانشورانہ روابط نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو مفید اورمستحکم   بنانے میں تعاون دیاہے ۔ اس کے بعد انھوں نے کہاکہ امن ، سلامتی اور یکجہتی ہمارے مشترکہ مسائل ہیں ۔ یہ ہمیں کثیرپہلوئی اور عالمی معاملات پرقریب آنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اوران کے ذریعہ امن ، سلامتی اورخود مختاری کے تئیں ہماری عہد بندگی کا اظہاربھی ہوتاہے۔ ہم عالمی پیمانے پرایک دوسرے کے قریب ہیں ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت کا اولین مشن اقتصادی نموکا حصول اورجدیدکاری ہے ۔ اور ترقی کے تمام ثمرات کو سماج کے تمام طبقات تک پہنچاناہمارا مقصد ہے ۔ سائپرس ہمارا ایک معتمد شراکت دارہے ۔ بھارت میں سب سے بڑا سرمایہ کاربھی ہے ۔بھارت اس وقت ایک اہم موڑ پرکھڑاہے اورپرکشش کاروباری مواقع کی پیش کش کرتاہے ۔ بھارت کی مجموعی گھریلوپیداوار گذشتہ سہ ماہی کے دوران 8.2فیصد کی شرح سے ترقی سے ہمکنارہوئ ہے ۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران یہی رجحان برقراررہاہے ۔ بھارت نے دنیا کی سب سے تیز رفتارسے ترقی کرنے والی معیشت کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ صدرجمہوریہ ہند نے سائپرس کو مدعو کیاکہ وہ حکومت ہند کے مختلف النوع سرگرمیوں اور پہل قدمیوں میں شراکت داربنے ۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کاروبارکے لئے کھلا ہے ساتھ ہی ساتھ بھارت کے دروازے بھی سائپرس کے لئے کھلے ہیں ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ اس سال کے اوائل میں بھارت نے بین الاقوامی شمسی اتحاد کامشترکہ بانی اورمیزبان رہاہے ۔ بین الاقوامی شمسی اتحاد یا آئی ایس اے بین الاقوامی وسائل اورتکنالوجیوں کے پس منظرمیں موسمیاتی تبدیلی سے نبرد آزماہونے کے سلسلے میں ایک کلیدی حیثیت رکھتاہے ۔ قابل احیأ توانائی کا دائرہ امکانات کافی وسیع ہے اوربڑھتے ہوئے درجہ حرارت اورسطح سمندرکے اضافے کے سلسلے میں یہ کافی اہم ثابت ہوگا ۔ وسیع ساحلی علاقوں کی جغرافیائی صورتحال ساتھ ہی ساتھ ہمارے یہاں سال کے بیشترمہینوں میں سورج کی روشنی کی دستیابی کے پس منظرمیں بھارت اورسائپرس بہت کچھ کرسکتے ہیں ۔انھوں نے سائپرس کو آئی ایس اے کنبے کا ایک حصہ بننے کی دعوت دی ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ ذمہ داران ملک کے طورپربھارت اورسائپرس دونوں بین الاقوامی نظام کی چنوتیوں سے اچھی طرح واقف ہیں ۔ قواعد اورضوابط پرمبنی بین الاقوامی نظام کی ہمی گیرافادیت جو تجارت اور ہمارے سمندروں کے راستوں کے لئے خاصی اہمیت کی حامل ہے ساتھ ہی ساتھ عالمی بحری ماحولیات سے بھی مطابقت رکھتاہے وہ ہرلحاظ سے اہم ہے ۔قومی سلامتی کے خصوصی نکات اور نسل پرستی اوردہشت گردی کا قلعہ قمع ہمارے مفاد میں ہے ۔ اس سلسلے میں بھارت نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی دہشت گردی کے سلسلے میں جامع کنونشن کو حتمی شکل دینے کا مطالبہ پیش کیاہے اورہم اس معاملے میں سائپرس سے تعاون کی امید رکھتے ہیں ۔

          اس سے قبل صبح کے وقت 3ستمبر 2018کو صدرجمہوریہ ہند نے نکوسیہ میں  قصرصدرکا دورہ کیاجہاں ان کا خیرمقدم ان کے ہم عہدہ جناب نکوس اناتسیاڈس نے کیا۔ انھوں نے آرک بشپ ماکاریوس کے مجسمے کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More