16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اے آر ایس پی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر اجلاس سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں انترراشٹریہ سہیوگ پریشد-بھارت کے ذریعہ پی آئی او چیمپر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور بھارتی حکومت کی وزارت خارجہ کے تعاون سے منعقدہ پرواسی (غیر مقیم ہندوستانی) پارلیمان کی بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی ڈایسپورا تمام ممالک میں بلندی پر ہے۔ اس نے ڈایسپورا میں بسنے والے ممالک اور وہاں کے سماج کی خوشحالی میں تعاون دیا ہے۔ معیشت کو مالا مال کیا ہے اور عقلی؍ ذہنی اثاثے اور مقامی تہذیب وتمدن میں بڑا تعاون دیا ہے۔ ہندوستانی ڈایسپورا کے اراکین نے اٹلی، بولیویا اور تنزانیہ جیسے ممالک کے کھیتوں میں سخت محنت کی ہے۔ ڈایسپورا کے ممبران سلیکون ویلی ٹیک اسٹارٹ-اپ ایکو نظام میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ وہ پرواسی (غیر مقیم ہندوستانی) دبئی او خلیج علاقوں میں دیگر اہم اور بڑے تجارتی شہروں کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ بھارتی ڈایسپورا کے بغیر نیویارک، لندن اور سنگاپور کے عالمی مالی سینٹر ایسے نہ ہوتے جیسے ابھی ہیں اور بھارتی صدر جمہوریہ کے طور پر اپنے انتخاب کے بیرونی ممالک کے دورے کے بعد میں نے پایا کہ ایتھوپیا میں متعدد پیڑھیوں؍ نسلوں کو تعلیم دینے کا کام کیا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ایک ملک ہونے کے ناطے ہمیإ غیر مقیم ہندوستانی بھائیوں اور بہنوں کے کاموں پر فخر ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں بھارت اور بھارتی لوگوں کی پہنچان قائم کی ہے۔ غیر مقیم ہندوستانی، ہندوستانی تہذیب کے تئیں سچے رہے ہیں اور ہزاروں میل دور ہوتے ہوئے بھی اپنی جڑوں سے جڑے رہے ہیں۔ عالمی بازار میں آج ہندوستانی کھانے اور پکوان نیز بھارتی فلمیں اس لئے ہیں، کیونکہ پرواسی بھارتی انہین دور دور تک لے گئے ہیں۔

صدرجمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کے لئے غیر مقیم ہندوستانی پارلیمانی یا وسیع بھارتی پرواسی سماج ؍ معاشرے کے ساتھ تعاون محض کاروباری تعلقات کی وجہ سے نہیں ہے۔ ہم غیر مقیم ہندوستانی معاشرے کو پرواسی معاشرے  کے اور منتخبہ نمائندوں کو زندہ وجاوید پل کی شکل میں دیکھتے ہیں۔ غیر مقیم ہندوستانیوں کی رہائش والے ممالک اور ان کے آباؤ  اجداد کے ممالک کے درمیان سمجھ  داری بڑھانے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ غیر مقیم ہندوستانی پارلیمانوں کے لئے اپنے ملک کی ترجیحات کو بھارت کی ترقی کے ساتھ جوڑنا بہت اہم ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More