نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج ( 10 اکتوبر 2019) ناسک میں آرمی ایوی ایشن کور کو صدر کا پرچم عطا کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن نے غیر معمولی شجاعت اور زبردست خدمت کے لئے 273 اعزازات اور ایوارڈس حاصل کئے ہیں۔ اس سے اس کور کی غیر معمولی بہادری ، زبردست جذبے اور گراں قدر تعاون کے بارے میں پتہ چلتا ہے اور یہ ہماری مسلح افواج کے تمام فوجیوں اور افسروں کے لئے ایک زبردست مثال ہے۔ وہ صومالیہ اور جمہوری ری پبلک آف کانگو جیسے ملکوں میں سرگرم خدمات انجام دیتے ہوئے ہمارے ملک کے بہترین سفراء ہیں۔
صدر جمہوریہ ہند نے آرمی ایوی ایشن کور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے خون اور قربانیوں نے ہمارے ملک کے اقتدار اعلیٰ کو محفوظ بنادیا ہے اور انہوں نے ہمارے ملک کی شان کر بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کور کے ممبران نے دنیا کے انتہائی دشوار گزار علاقوں اور انتہائی خراب موسمی حالات میں خود کو سچی فورس ثابت کیا ہے۔ ہندوستانی فوج اور ملک کو ان پر فخر ہے۔
بعد میں صدر جمہوریہ نے دیولالی میں اسکول آف ٓرٹیلری کا دورہ کیا اور توپ چیوں سے بھی بات چیت کی۔