نئی دہلی،31؍مئی ، صدرجمہوریہ ہند، جناب پرنب مکھرجی نے آج (31؍مئی 2017) کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوریۂ افغانستان کےصدرعالیجناب ڈاکٹرمحمد اشرف غنی کے نام اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ ‘‘آج صبح کابل میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بےقصور افراد کی ہلاکت پر میں حکومت ہنداور ہندوستانی عوام کی جانب سے دلی تعزیت پیش کرتاہوں۔
یہ پاگل پن پر مبنی تشدد کی ایک اور مثال ہے، جس کو کسی بھی صورت میں جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ہندوستان اس بزدلانہ حرکت کی شدید مذمت کرتاہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہندوستان، افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہے۔
عالی جناب براہ کرم ہندوستانی عوام کی جانب سے گہری ہمدردی قبول فرمائیے۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔ ہم افغانستان میں امن نیز افغانی باشندوں کی ترقی کیلئے دعا گو ہیں۔
1 comment