12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے اسمارٹ گرام پہل کے تحت دھولاگاؤں میں ڈرائیورز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور سکنڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھا

Parliamentarians bid farewell to Prez Mukherjee
Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے آج اسمارٹ گرام پہل کے تحت ہریانہ کےگروگرام کےدھولاگاؤں میں ایک ڈرائیورز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور ایک سکینڈری اسکول کا سنگ بنیاد رکھا۔ تین نئے پردھان منتری کوشل کیندروں کا مہندرگڈھ، امبالہ اور پلول میں افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر بولتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہمار ے گاؤں نہ صرف ترقی کی اہلیت رکھتے ہیں بلکہ وہ ترقی کرنے کیلئے بیتاب بھی ہیں۔ اگرہم اسی طرح پیش قدمی کرتے رہے، تو وہ دن  دورنہیں، جب ہمارےنوجوانوں کو نئی راہوں کی تلاش میں گاؤں چھوڑکرشہر نہیں جانا پڑے گا۔لڑکیوں کی تعلیم قریبی اؤں میں مکمل کرنا بھی ممکن ہوگا۔ اچھی اور قابل استطاعت خدمات صحت سب کو دستیاب ہوں گی اور نوجوانوں کو اپنے گاؤں کےآس پاس ہی تربیت اور روزگار مل سکےگا۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ان کا یہ یقین ہے کہ ہمارا ملک تبھی ترقی کرےگا، جب ہمارے گاؤں پھولیں گے۔ ہم کو معیشت کا ڈھانچہ بہتر بنانا ہوگا۔ صدرنے کہا کہ جب اسمارٹ گرام پہل2؍جولائی2016 کو شروع ہوئی تھی، ان کو اسی دن یقین ہو گیا تھا کہ وہ کام بھی ایوان صدر کو ایک اسمارٹ ٹاؤن شپ بنانے کیلئے کیاگیا تھا۔ اس کوگاؤں میں بھی دوہرایا جا سکتا ہے۔ ہریانہ حکومت کی مدد سے راشٹرپتی بھون نے پانچ گائڈ منتخب کئے اور ان کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے۔ ان پانچوں گاؤں میں ملنے والی  کامیابی کے پیش نظر اب اس پروگرام کو 100 گاؤں تک توسیع دے دی گئی ہے۔ اسمارٹ گرام پہل تبھی ممکن ہے ، جب حکومت  پرائیویٹ سیکٹر، تعلیمی ادارے، این جی اوز، عوام گاؤں کی ترقی کیلئے مل کر گاؤں میں کام کریں۔ہریانہ کے گورنر پروفیسر کپتان سنگھ سولنکی ، ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال، منصوبہ بندی اور شہری ترقیات کےوزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب راؤ اندرجیت سنگھ، ہنرمندی کی ترقی اور حوصلہ مندی کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب راجیو پرتاپ روڈی، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب دھرمیندرپردھان نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ جناب منوہر لال نے اعلان کیا کہ اب  1000 گاؤں کو اسمارٹ گرام بنایاجائےگا۔

اس موقع پر مختلف پروگراموں کے تحت طلباء؍تربیت پانےوالوں کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئےگئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More