17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے انسانیت اورسماج کے فروغ کے لئے روحانیت کے موضوع پر سیمنارکا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند ، جناب رام ناتھ کووند نے آج انسانیت اورسماج کے فروغ کے لئے روحانیت کے موضوع پر ایک سمینارکا افتتاح کیا ۔ اس سمینارکا اہتمام بابائے قوم آنجہانی مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر اہنسا وشوبھارتی کی جانب سے کیاگیاہے ۔ اس موقع پر اپنی تقریرمیں صدرجمہوریہ موصوف نے کہاکہ بابائے قوم آنجہانی مہاتماگاندھی نے یہ بات بخوبی سمجھ لی تھی کہ دنیا میں امن اورعدم تشدد کے قیام کے لئے روحانی قدروں پرزوردیاجاناازحد لازمی ہے ۔انھوں نے یہ بات بخوبی واضح کردی تھی کہ سچائی ، عدم تشدد اور امن ویکجہتی کی بنیاد پرہی انسانی سماج کو بلندیوں تک پہنچایاجاسکتاہے ۔ گاندھی جی کے یہ خیالات آج  کے دورسے بھی ازحد مطابقت رکھتے ہیں اوران کی مطابقت ہمیشہ جاری رہے گی ۔

      جناب رام ناتھ کووند نے اپنی تقریرمیں مزید کہاکہ آج دنیا کو درپیش متعدد مسائل تدارک کے لئے گاندھیائی قدریں انتہائی مطابقت رکھتی ہیں ، دہشت گردی ، تشدد ، بدعنوانی ، بدکرداری اور مذہب ، ذات پات اورزبان کی بنیاد پر امتیازوتفریق جیسے ان مسائل کے حل کے لئے گاندھیائی قدریں انتہائی مفید مطلب ثابت ہوسکتی ہیں ۔ عالمی برادری گاندھی جی دکھائے راستے سے فائدہ حاصل کرسکتی ہے ۔

انھوں نے اپنی تقریرمیں آگے کہاکہ آج ہندوستان میں نوجوانوں کی آبادی 65فیصد کے بقدرہے انھیں ان نوجوانوں کو گاندھی جی کے آدرشوں سے واقف کراکے ایک بہترسماج کی تشکیل میں مدد مل سکتی ہے ۔ انھوں نے  اہنسا وشوبھارتی سے زوردیکر کہاکہ اسے اپنے پروگراموں میں  زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کے شامل کرنا چاہیئے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More