17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا/افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج دمن میں منعقدہ ایک تقریب میں دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا/ افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہا  کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو کا صدرجمہوریہ ہند کی حیثیت سے ان کا  یہ  پہلا دورہ ہے اور وہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے منعقدہ  اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے بے حد خوش ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان پروجیکٹوں سے مرکز کے زیر انتظام ان علاقوں کی ترقی کے لئے نئی توانائی اور تحریک فراہم ہوگی۔

صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ حکومت ہند اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ لوگوں کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لئے عظیم کوششیں کررہی ہیں۔ یہ اب تمام شہریوں اور ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ ہم  پوری محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض کو  انجام دیتے   ہوئے قومی  مفاد میں پوری توانائی اور جذبے کے ساتھ  ملکر کام کریں۔

بعد ازاں شام میں صدرجمہوریہ ہند موٹی دمن جیتی سے لے کر جمپور بیچ تک جانے والی جمپور سمندر کنارے سڑک کاافتتاح کریں گے۔ علاوہ ازیں   وہ دمن میں ایک  آیوشمان بھارت ویلنس سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More