21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے پروفیسر پی-سی-مہالنوبس کی 125 ویں پیدائش سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی

राष्‍ट्रपति ने प्रोफेसर पी सी महालनोबिस के 125वें जन्‍मोत्‍सव में हिस्‍सा लिया
Urdu News

نئی دہلی، ۔ جون /صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے آج کولکتہ میں پروفیسر پی- سی  -مہالنوبس   کے 125 ویں   یوم پیدائش سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرنب مکھرجی نے کہا کہ   پروفیسر  پی سی مہالنوبس  کے 125 ویں یوم پیدائش سالگرہ  تقریب میں شریک ہوکر انہیں بہت مسرت ہورہی ہے۔   پروفیسر ہمارے ملک میں   عملی اعدادوشمار اور اقتصادی منصوبہ بندی  کے شعبے میں  پیش رو کی حیثیت رکھتے تھے۔  پروفیسر مہالنوبس    غیر معمولی  جہات کے حامل   صاحب بصیرت شخص تھے۔

صدر جمہوریہ ہند نے پروفیسر   پرسنتا چندر مہالنوبس   کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ   ہمیں ان کے نظریات اور خیالات  کو اپنانا  چاہئے۔ صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنے ازہان کو  بندھے ٹکے اصولوں  اور   تنگ نظری سے پاک رکھنا چاہئے۔    بھارت میں اپنائی گئی     نرم رویے  پر مبنی اقتصادی پالیسیوں   کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ  نرمی  صورتحال کو دیکھ کر اختیار کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ      جب   سادھارن برہمو سماج کے   بہت سےمعمر   اراکین    رویندر ناتھ ٹیگور کو سماج میں  بطور رکن شامل کرنے   کے لئے متفق نہیں تھے اس وقت ،   پرسنتا چندر نے  رویندر ناتھ ٹیگور کی رکنیت کی حمایت میں ایک منطقی    جنگ شروع کی تھی۔  انہوں نے   اپنے نظریئے کی حمایت میں بڑے مدلل انداز میں    مضامین تحریر کئے اور     انہیں جمع کرکے  ایک کتابچہ شائع کیا اور اس کتابچہ کو سماج کے اراکین میں تقسیم کیا۔    بعد ازاں  رویندر ناتھ کو   سادھارن برہمو سماج میں بطور رکن شامل کرلیا گیا۔

 صدر جمہوریہ نے کہا کہ    پروفیسر مہنالوبس نے    ا نڈین اسٹیٹسٹکل انسٹی ٹیوٹ(آئی ایس آئی)    جیسے ادارے  کا آغاز کیا تھا جو   اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔    انہوں نے آئی ایس آئی میں اپنی موجودگی  پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  یہاں کے  باصلاحیت    اساتذہ ، محقیقن اور   طلبا  سے خطاب کرنے کا جو موقع حاصل ہوا ہے،  وہ ان کے لئے   اہم بات ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More