17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے کانپورمیں ‘ایگری کون 2018’اور‘ایگری ایکسپو2018’کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند، جناب رام ناتھ کووندنے کو کانپورمیں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس یعنی ‘ایگری کون 2018’اور زرعی نمائش  ‘ایگری ایکسپو2018’کا افتتاح چند شیکھرآزادیونیورسٹی آف ایگریکلچراینڈ ٹکنالوجی ( سی ایس اے یوٹی) میں کیاہے ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے، صدرجمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ بھارت جیسے وسیع ملک میں ہرخطے میں کاشت کاروں کے مسائل علیحدہ نوعیت کے ہیں ۔ ہمیں ہرخطے میں کسانوں کے مسائل کا ان کی ضروریات کے مطابق حل نکالناہوگا۔ پانی ایک مشترکہ تشویش ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت نے ‘‘فی قطرہ زیادہ فصل ’’ کا نظریہ فروغ دیاہے اور یہ نظریہ ملک کے ہرایک کسان تک ایک پیغام کی شکل میں پہنچناچاہیئے ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے اناجوں کی پیداوار ، دودھ کی پیداوار،مویشی پالن ، ماہی پروری ، مرغی و بطخ پالن ، باغبانی اورریشم کے کیڑے پالنے کے سلسلے میں جدید زراعت کے طریقے کے طورپر ان چیزوں کو شامل کرنے پرزوردیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ کاشتکاروں کو بہترقیمتیں فراہم کرانے اوران کی فصل کے لئے بہترسودے ممکن بنانے کے لئے خوراک ڈبہ بندی صنعت کوفروغ دیاجاناچاہیئے ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ یاد رکھاجاناچاہئے کہ جب کاشت پرمبنی چیزیں ملک سے برآمدکی جاتی ہیں توبھارت کا نام اس سے مربوط ہوتاہے لہذا کوالٹی کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔ اس طرح کی چیزوں کی مانگ کو بنائے رکھنے کے لئے ان کی کوالٹی بھی بنائے رکھنا ضروری ہے ۔ اورعوام کو ان چیزوں کی عمدگی کے بارے میں یہ یقین ہوناچاہیئے کہ ان اشیأ کی  عمدگی بین الاقوامی پیمانوں کے مطابق ہی ہے ۔

          صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ آج کے عہد میں ‘‘جے جوان ، جے کسان ’’کے نعرے کی افادیت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ ایک طرف ہماری فوج دہشت گردوں سے پوری بہادری کے ساتھ نمٹ رہی ہے اورساتھ ہی ساتھ لگاتارہمارے ملک کی سرحدوں کو محفوظ بھی رکھ رہی ہے اورہمارے کاشتکارملک میں خوراک سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کڑی محنت کررہے ہیں ۔ حکومت نے مسلح دستوں اور کاشتکاروں دونوں کو پوری طرح سے بااختیاربنانے کا عہدکررکھاہے ۔

 بعدازاں صدرجمہوریہ ہند نے وی ایس ایس ڈی کالج کانپورمیں بیرسٹرنریندرجیت سنگھ میموریل لیکچربھی دیا۔

          اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ انصاف میں تاخیرنادارافراد کو بہت مہنگی پڑتی ہے اس طرح کی تاخیرسے بچنے کے لئے ہمیں لگاتار عدالتی اصلاحات عمل میں لانی چاہیئں ۔انھوں نے کہاکہ وہ اس پیش رفت سے خوش ہیں کہ بہت سے ہائی کورٹ التوائی مقدمات کو تیز رفتاری سے فیصل کرنے کے لئے موثراقدامات کررہے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More