15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے یوم اساتذہ کے موقع پر ٹیچروں کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یوم  اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ  یوم اساتذہ کے موقع پر میں ملک بھر کے اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں اور مجھے انہیں مبارکباددیتے ہوئے  اور ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گرو ششیہ پرمپرا   ہماری ثقافت اور وراثت کی  اہم خصوصیت رہی ہے۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں اورایک تہذیب یافتہ ہونے کے ناتے ہم نے ہمیشہ برسوں سے  گروؤں کا آشرواد حاصل کیا ہے۔ جنہوں نے سچائی کی تلاش کرنے والوں کو ان کے مقصد تک پہنچایا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج یوم اساتذہ کے موقع پر ہم سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی دیرپا خدمات کو یا د کرتے ہیں،جو ایک ممتاز اسکالراور ماہرتعلیم تھے۔

آئیے ہم اس مقدس موقع پر دعا کریں کہ ہمارے گرو  ہمیں انفرادی اور مجموعی طور پر ایک پُر امن ، خوشحال اور ہم آہنگی سے پُر  ملک اور دنیا  کی تعمیر نو میں ہمیں  راستہ دکھاتے رہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More