نئیدہلی، ۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل بنگلور و میں نِم ہنس کے 22ویں تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کیلئے آج شام کرناٹک کیلئے روانہ ہوں گے۔
صدرجمہوریہ کل ادمیہ چیتنا کے ذریعے منعقد سیوا اُتسو 2018کا بھی افتتاح کریں گے اور اس کے ساتھ ہی بنگلورو کے نیشنل ہائی اسکول کی صد سالہ تقریبا ت اور ڈاکٹر ایچ ایچ نرسمہیا کی یوم پیدائش کی صد سالہ تقریبا ت میں بھی شرکت کریں گے۔ بعد میں، دن میں وہ راما نگر ضلعےکے بِڈاڈی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امروتاانسٹی ٹیوٹ آف انجنئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس کے نئے کیمپس کی شروعات کریں گے اور دلی واپس آنے سے پہلے بَساویشور ویراشیوا وِدیا وردھک سَنگھ کی 111سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔